US Ambassador Eric Garcetti called upon Congress President: امریکی سفیر نے ملکارجن کھرگے سے کی ملاقات،کیا مرکز میں بدلنے والی ہے حکومت؟ قیاس آرائیوں کا بازار گرم
سفارتی سطح پر ایسی ملاقات کے سیاسی معانی بہت بڑے ہوتے ہیں ۔ اس ملاقات کے بعد اس خدشے کو اب تقویت ملنے کی امید ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ آئندہ چند ماہ بعد جب اسمبلی انتخابات کے نتائج آئیں گے اس کے بعد مخلوط حکومت میں مزید اختلافات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
J&K Assembly Elections 2024: کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی، کھڑگے، سونیا اور راہل کے نام بھی شامل
جموں و کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی کے انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔
Unified Pension Scheme: کانگریس عہدیدار نے یونیفائیڈ پنشن اسکیم کی ستائش کی ، پروین چکرورتی نے کہا – یو پی ایس دانشمندانہ اور خوش آئند اسکیم ہے
مودی حکومت کی طرف سے لائی گئی یونیفائیڈ پنشن اسکیم (یو پی ایس) کے بارے میں کانگریس عہدیدار پراوین چکرورتی نے کہا کہ یہ فیصلہ دانشمندانہ اور خوش آئند ہے۔
Mallikarjun Kharge On UPS: ‘یو پی ایس میں یو کا مطلب مودی حکومت کا یو ٹرن’، نئی پنشن اسکیم پر کانگریس کی تنقید
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی یو پی ایس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "ہمارے مرکزی حکومت کے ملازمین کو آج مرکزی کابینہ میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے مربوط پنشن اسکیم کی منظوری پر مبارکباد۔
Congress raises questions on bulldozer action: ’’بلڈوزر انصاف مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، یہ بند ہونا چاہیے‘‘،کانگریس نے بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں ’بلڈوزر ایکشن‘ پر اٹھائے سوال
کانگریس لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مدھیہ پردیش کے چھتر پور میں احتجاج کے دوران ہوئے تشدد میں ملزم کے گھر کو بلڈوزر سے زمین بوس کر دیا گیا تھا۔
Jammu & Kashmir elections: اسمبلی انتخابات سے پہلے کھڑگے نے کہا، ‘راہل کی قیادت میں، ہم کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے لڑیں گے…’
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل پریس کانفرنس کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ہم راہل گاندھی کی قیادت میں کشمیر کو ریاست کا درجہ دلانے کے لیے لڑیں گے۔
Rajiv Gandhi Jayanti: راجیو گاندھی کی 80ویں یوم پیدائش پر ‘ویر بھومی’ پہنچے راہل گاندھی، والد کو پیش کیا خراج عقیدت
سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'ہمارے سابق وزیر اعظم شری راجیو گاندھی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔'
Independence Day 2024: ملکارجن کھڑگے نے یوم آزادی پر مرکز کو گھیرا، کہا- کچھ طاقتیں…
مرکز کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے مزید لکھا، 'اپوزیشن جمہوریت کی آکسیجن کی طرح ہے۔ حکومت کے غیر آئینی رویے کو روکنے کے ساتھ ساتھ عوام کی آواز بھی بلند کرتے ہیں۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ آئینی اداروں کو حکومت نے کٹھ پتلی بنا دیا ہے۔
Delhi Coaching Incident:’آج ہندوستان کی راجدھانی…’، کھڑگے-راہل گاندھی نے یو پی ایس سی طلباء کی موت پر حکومت کو گھیرا
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر لکھا، 'دہلی میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے طلباء کی موت انتہائی افسوسناک ہے۔ چند روز قبل بارش کے دوران بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی تھی میں تمام سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
Parliament Monsoon Session: بجٹ کے خلاف لوک سبھا میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، یوپی کا نام بھی بجٹ میں نہیں لیا گیا: رام گوپال یادو
انڈیا الائنس ایم پیز کے احتجاج کے بارے میں شیو سینا (یو بی ٹی) ایم پی پرینکا چترویدی نے کہا، "یہ احتجاج بجٹ میں امتیازی سلوک کے خلاف ہے۔ تمام اپوزیشن کی حکومت والی ریاستوں کو نظر انداز کیا گیا ہے۔