Bharat Express

Mallikarjun Kharge

کے سی وینوگوپال نے کہا کہ انڈیا الائنس نے اتر پردیش، مغربی بنگال، تمل ناڈو اور مہاراشٹر میں پارٹنر پارٹیوں کی مدد سے اپنا پرچم بلند کیا۔ 18ویں لوک سبھا میں انڈیا الائنس کا اہم حصہ ہوگا۔

کانگریس کی اس میٹنگ میں تمام ریاستوں کے پی سی سی چیف کے ساتھ ساتھ قانون ساز پارٹی کے لیڈران شرکت کریں گے۔ پارٹی کی ریاستی کارکردگی پر تجزیہ کریں گے۔ تنظیم کو بہتر بنانے پر بھی بات ہوگی۔

کھرگے نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کے نتائج نے واضح کردیا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ  مودی کی قیادت پسند نہیں ہے، یہ مینڈیٹ مودی حکومت کے خلاف ہے لیکن جیسا کہ ان کی عادت ہے وہ سچائی کو قبول نہیں کرتے ہیں اور اس بار بھی وہ ایسا ہی کررہے ہیں ۔

لوک سبھا انتخابات کے نتائج کی گنتی سے پہلے کانگریس نے انڈیا اتحاد کے اپنے تمام اتحادیوں سے ایک اہم اپیل کی ہے۔ کانگریس کی جانب سے اتحاد کے تمام سینئر لیڈروں کو کل رات یا پرسوں تک دہلی میں رہنے کو کہا گیا ہے۔

صدر ملکارجن کھڑگے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہندوستان مخلوط حکومت بنانے جا رہا ہے اور 295 سیٹیں جیتنے والا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ان کے لیڈر عوام کے درمیان گئے تو انہیں پتہ چلا کہ کانگریس کو حمایت مل رہی ہے اور کئی جگہوں پر سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

سنجے راوت نے ایک پریس کانفرنس میں ملکارجن کھڑگے کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ "انڈیا اتحاد جیت رہا ہے۔ وزیر اعظم ہمارے اتحاد کا ہوگا۔

سیٹوں پر ووٹنگ سے پہلے اڈیشہ میں کانگریس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ کانگریس نے سنجے ترپاٹھی کو چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات میں انڈیا الائنس کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا، 'اس بار ہم حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ انڈیا اتحاد کو 275 سے زائد سیٹیں ملیں گی، اس بار ہمیں ہر طرف سے اچھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اس بار لوک سبھا انتخابات میں کانگریس پارٹی کا اہم مدعا اپرنٹس شپ پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کی خواتین اور نوجوانوں کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنا ہے۔ اس بار کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کیرلا کے وائناڈ اور اتر پردیش کی رائے بریلی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

کانگریس کے قومی صدر نے کہا کہ اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے 573 بار انڈیا اتحاد اور اپوزیشن کے بارے میں بات کی، لیکن مہنگائی اور بے روزگاری کے بارے میں ایک لفظ بھی نہیں کہا۔