Bharat Express DD Free Dish

Iran’s Khamenei warns of ‘strong’ response: ٹرمپ کی دھمکی کے جواب میں ایران کی ‘سپریم’دھمکی، امریکہ-ایران میں زبانی جنگ تیز، حالات ہوسکتے ہیں خراب

ترجمان امریکی محکمہ کارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے،  ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے پیر کو کہا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تہران کو بمباری کی دھمکی پر امریکہ نے عمل کیا تو اسے ’زبردست جوابی کارروائی‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران مارچ کے آغاز میں ایرانی قیادت کو بھیجے گئے خط میں مذاکرات کی پیشکش قبول نہیں کرتا تو اسے ’بمباری‘ کا سامنا کرنا ہوگا۔اس خط میں تہران کو فیصلہ کرنے کے لیے دو ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔امریکی صدر کی اس ’دھمکی‘ کے جواب میں خامنہ ای نے کہا کہ ’امریکہ اور اسرائیل کی (ایران کے ساتھ) دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے۔ وہ ہمیں حملے کی دھمکیاں دیتے ہیں جن پر عمل ہمیں زیادہ ممکن نہیں لگتا، لیکن اگر انہوں نے کوئی شرارت کی تو یقینی طور پر انہیں زبردست کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اور اگر وہ ملک کے اندر ماضی کی طرح کوئی فتنہ برپا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو ایرانی عوام خود ان سے نمٹ لیں گے۔

گذشتہ ہفتے ایران نے امریکہ کے خط کا جواب دیا تھا اور صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کو وضاحت کی کہ تہران واشنگٹن کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا تاہم آیت اللہ خامنہ ای کی ہدایت کے مطابق بالواسطہ بات چیت جاری رکھنے پر تیار ہے۔اپنے پہلے دور صدارت (2017 سے 2021) میں ٹرمپ نے امریکہ کو اس 2015 کے معاہدے سے یکطرفہ طور پر الگ کر لیا تھا جو ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا اور جس کے تحت تہران کی متنازع جوہری سرگرمیوں پر سخت پابندیاں عائد کی گئیں، بدلے میں ایران کو پابندیوں کے خاتمے کی سہولت دی گئی تھی۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دیاجاچکا، ایران کو نیوکلیئر پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا جبکہ غزہ کی صورتحال کی ذمہ دار حماس ہے۔ترجمان امریکی محکمہ کارجہ نے مزید کہا کہ ایران کے پاسداران انقلاب گارڈ کو بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا جا چکا ہے،  ایران کو نیوکلیئر اور بیلسٹک میزائل پروگرام کا پھیلاؤ روکنا ہوگا۔اس کے علاوہ ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ  امریکہ آنے والے افراد کو امریکی قوانین کی پابندی کرنا ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read