Bharat Express

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے سامنے حکومت کی اسکیموں کی تقنید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایسی اسکیموں کا اعلان مت کیجئے، جسے نافذ کرنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑے یا پھر ریاست پر بوجھ پڑے۔

پرینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا ہے۔

کرناٹک میں مفت والی اسکیم سے متعلق کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کے بیان سے متعلق دہلی تک کی سیاست گرم ہوگئی ہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے کے بیان پروزیراعظم مودی نے بھی طنزکرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے وعدے کرنا توآسان ہے، لیکن اسے پورا کرپانا ناممکن ہوتا ہے۔ اب وزیراعظم کے بیان پرکانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پلٹ وارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے کانگریس پرجوالزام لگائے ہیں، وہ حقیقت سے دورہیں۔

پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہاتما گاندھی جی کہتے تھے، سچائی ہی خدا ہے۔ منڈکوپ نیشد میں لکھا گیا ستیہ میوجیتے ہمارا قومی نعرہ ہے۔ سچائی کوقائم کرنے والے یہ نعرے ہندوستان کی تحریک آزادی، ہندوستان کی تعمیرنواورعوامی زندگی کے آئیڈیل بن گئے۔ ایک ایسے ملک میں جہاں ہزاروں سال کی ثقافت کی بنیاد سچائی ہے، اعلیٰ ترین عہدے پرفائزشخص کوجھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہئے۔

پرینکا گاندھی نے کہا- کانگریس کے زیراقتدارریاستوں میں پوری ہوئی گارنٹی 

پرینکا گاندھی نے مزید لکھا کہ وزیراعظم نے کانگریس پرجو الزام لگائے ہیں، وہ حقیقت سے دورہیں۔ کانگریس پارٹی نے جس ریاست میں عوام سے جو وعدے کئے، آئندہ الیکشن آنے کا انتظار کئے بغیر، حکومت بنتے ہی انہیں پورا کرنے کا کام شروع کیا ہے۔ چاہے کرناٹک ہو، تلنگانہ ہو یا ہماچل پردیش، کانگریس کی حکومتوں والی ریاستوں میں عوام کا پیسہ عوام کی جیب میں ہردن گارنٹیوں کے ذریعہ ڈالا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Congress blamed PM Modi:  ملک نے 10 سال سے صرف جملوں کو سہا، وزیراعظم کو صرف اپنے سرمایہ دار دوستوں کے لئے فکر مند: کانگریس

پرینکا گاندھی نے کہا-عہدے کے وقارکوتباہ کردیا

کانگریس نے کہا کہ وزیراعظم سمجھ چکے ہیں کہ ملک کی عوام کے سامنے ان کی باتوں کا کوئی مول نہیں رہ گیا ہے۔ 100 دن کا منصوبہ، 2027 کے روڈ میپ کے لئے 20 لاکھ لوگوں کی رائے لینا، ہرسال 2 کروڑ نوکریاں، 100 اسمارٹ سٹی، کالا دھن واپس لانے جیسے ایسے وعدے تھے، جوجھوٹ ثابت ہوچکے ہیں اوراب ایسے وعدوں پرملک کی عوام کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کھوکھلے وعدے کرکے ملک کے اعلیٰ اورباوقارعہدے کا وقارتباہ کردیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس