Bharat Express

Mallikarjun Kharge

پی ایم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ انہوں نے (پی ایم مودی) اپنا سینہ تھپتھپاتے ہوئے کہا تھا کہ ایک فرد سب سے برتر ہے، لیکن انتخابی نتائج نے دکھایا ہے کہ عوام اور آئین سب سے برتر ہیں۔

راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے نیٹ-یوجی پیپرلیک معاملے میں حکومت کو گھیرا۔ تاہم چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے اپوزیشن لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے پرایوان کی روایت توڑنے کا الزام لگایا۔ 

مرشد آباد ضلع کے بہرام پور حلقہ سے پارٹی کے پانچ بار لوک سبھا ممبر رہنے والے چودھری کو اس بار ترنمول کانگریس کے امیدوار اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق رکن یوسف پٹھان نے شکست دے دی۔

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے پرینکا گاندھی کے وائناڈ سے اپنا پہلا الیکشن لڑنے پر آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی ہمارے لوگوں کی لیڈر ہیں، جس طرح وہ کام کرتی ہیں۔ یقیناً وہ وائناڈ سیٹ سے بھاری ووٹوں سے الیکشن جیتیں گی۔

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے این ڈی اے حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے مودی کی اقلیت والی حکومت کو منتخب کیا ہے اور یہ الائنس کی حکومت کبھی بھی گرسکتی ہے، جس کے بعد جنتا دل یونائیٹیڈ کے لیڈرکے سی تیاگی نے ملیکا ارجن کھڑگے کی بیان کی مذمت کرتے ہوئے بدامنی کا ماحول بنانے کی کوشش کا الزام لگایا۔

کھڑگے نےکہا کہ مودی سرکار نے پچھلے 10 سالوں میں پیپر لیک اور دھاندلی سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے۔ NEET کا مسئلہ بھی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ہرگارنٹی کھوکھلی نکلتی ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں دہشت گردوں نے یاتریوں کو لے جانے والی بس پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 10 افراد مارے گئے۔ یہ بس شیوکھوڑی مندر سے کٹرہ واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے اس پر فائرنگ شروع کردی۔

کھرگے کو نریندر مودی کی حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا۔ انہوں نے انڈیا اتحاد کے دیگر رہنماؤں سے مشورہ لینے کے بعد تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

ابتدائی طور پر کھڑگے کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ بعد میں اطلاع آئی کہ کھڑگے نے پارٹی کے دیگر لیڈروں کے ساتھ مشورہ کرکے فیصلہ کیا کہ کانگریس صدر شرکت کریں گے۔