
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے۔ (تصویر: اے این آئی)
کانگریس صدر ملکارجن کھڑ گے نے جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ون نیشن ون الیکشن کے جلد نفاذ سے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ کھڑ گے نے اسے ناممکن قرار دیا۔
جمعرات کو گجرات میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ‘ون نیشن، ون الیکشن’ تجویز کا مقصد ملک میں ایک ہی دن یا ایک مخصوص وقت کے اندر انتخابات کروانا ہے۔ اسے جلد ہی منظور کیا جائے گا اور ایک حقیقت بن جائے گا۔.
کھڑگے نے رد عمل کا کیا اظہار
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جو کہیں گے وہ نہیں کریں گے کیونکہ جب تک یہ بل پارلیمنٹ میں نہیں آتا، اس کے عئلاوہ انہیں (مودی حکومت) کو تمام جماعتوں کے لیڈران کو اعتماد میں لینا ہوگا، تب کہیں جا کر ایسا ہوسکتا ہے ۔
VIDEO | “What PM Modi tells, he won’t do because unless this Bill comes in Parliament, he has to take everybody into confidence, then only it will happen. One Nation One Election is impossible…” says Congress president Mallikarjun Kharge (@kharge) on ‘One Nation One Election’.… pic.twitter.com/8MdAFRhXGO
— Press Trust of India (@PTI_News) October 31, 2024
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔