Bharat Express DD Free Dish

جے ای ای کی تیاری کرنے والے طلبا کے لئے بہترین موقع، ہولسٹک ایجوکیشن ٹرسٹ کا آن لائن سیمینار

سیمینارمیں نیٹ کی تیاری کے جدید اورسائنسی طریقوں، سوالات کے تجزیے، وقت کی منصوبہ بندی، اورذہنی دباؤ پرقابوپانے جیسے اہم موضوعات پرتفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔

نئی دہلی: آج جے ای ای (انجینئرنگ داخلہ امتحان) کی تیاری میں رہنمائی کے مقصد سے ہولسٹک ایجوکیشن ٹرسٹ، فیڈریشن آف مسلم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز، اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن (ایس آئی او)، گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) اورسی ٹی اے جی (سی ٹیگ) کے اشتراک سے ایک آن لائن سیمینارکا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمینارکی نگرانی ملک کے ممتاز کیریئرکاؤنسلرشیخ نجم الدین کررہے تھے، جو گزشتہ تین دہائیوں سے طلبہ کی رہنمائی میں مصروف ہیں۔ سیمینارصبح 11 بجے شروع ہوکردوپہرایک بجے تک جاری رہا، جس میں ملک بھرسے بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی۔ شیخ نجم الدین نے طلبہ کوجے ای ای میں کامیابی کے بنیادی اصولوں، مؤثرمنصوبہ بندی، وقت کے صحیح استعمال اورذہنی دباؤ سے نجات کے طریقوں پرمفصل خطاب کیا۔ انہوں نے طلبہ کوبتایا کہ مستقل مزاجی، سلیقہ مند مطالعہ اور خود اعتمادی ہی کامیابی کی کنجی ہیں۔

جے ای ای کی تیاری کے لیے ہولسٹک ایجوکیشن ٹرسٹ کا آن لائن سیمینار
یہ بات قابلِ ذکرہے کہ شیخ نجم الدین کی نگرانی میں ماضی میں ہزاروں طلبہ نے میڈیکل اورانجینئرنگ کے امتحانات میں شاندارکامیابیاں حاصل کی ہیں، اوران کی رہنمائی تعلیمی حلقوں میں قدرکی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔ سیمینارکے دوران سوال وجواب کا ایک خصوصی دور بھی رکھا گیا جس میں طلبہ نے اپنی تعلیمی الجھنوں کے حل کے لیے براہ راست سوالات کئے اورمفید مشورے حاصل کئے۔ سیمینارکی کاروائی کواسداللہ خاں نے کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ طلبہ نے اس علمی نشست کوانتہائی مفید قراردیتے ہوئے امید ظاہرکی کہ اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کیے جائیں۔

منتظمین نے طلبا سے کی بڑی اپیل

پروگرام میں طلباء کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے منتظمین نے اعلان کیا کہ شیخ نجم الدین کی قیادت میں ایک اورآن لائن سیمینارنیٹ (میڈیکل داخلہ امتحان) کے امیدواروں کے لیے 29 اپریل 2025 بروزمنگل، صبح 11 بجے سے دوپہرایک بجے تک منعقد کیا جائے گا۔ نیٹ سیمینار میں بالخصوص دسویں، گیارہویں اوربارہویں جماعت کے طلبہ کی شرکت متوقع ہے۔ اس سیمینارمیں نیٹ کی تیاری کے جدید اورسائنسی طریقوں، سوالات کے تجزیے، وقت کی منصوبہ بندی، اورذہنی دباؤ پرقابوپانے جیسے اہم موضوعات پرتفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔ اس سیمینارمیں شیخ نجم الدین طلبا کونہ صرف تعلیمی محنت کا صحیح رخ دکھائیں گے بلکہ انہیں اپنی منزل کے حصول کے لیے عملی مشورے بھی فراہم کریں گے۔ منتظمین نے تمام دلچسپی رکھنے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بروقت پررجسٹریشن کراکراس مفید موقع سے بھر پورفائدہ اٹھائیں اوراپنی کامیابی کے راستے ہموارکریں۔ رجسٹریشن کے لیے7004212057 پر رابطہ کریں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read