ہریانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس خیمہ کافی سرگرم ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اس بار ہریانہ کی بیٹی کہلانے والی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو بھی کانگریس نے اپنے پالے میں کرلیا ہے۔ بجرنگ پونیا ہر قدم پر ونیش پھوگاٹ کا ساتھ دیتے نظرآئے ہیں اور آگے بھی ساتھ دینے کے وعدے کے ساتھ انہوں نے بھی کانگریس کا خیمہ منتخب کرلیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے اب کانگریس کا دامن تھام لیا ہے۔حالانکہ کے اس ملاقات کے کچھ دیر بعد ہی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر پرباضابطہ طور پرایک تقریب منعقد کی گئی ، جس میں انہیں کیمرے کے سامنے کانگریس کی رکنیت دلائی گئی اور پھول مالا کے ساتھ ان کا پارٹی میں استقبال کیا گیا،واضح رہے کہ اس تقریب سے قبل پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا نے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے کانگریس کا ہاتھ تھام لیا تھا،حالانکہ پارٹی صدر سے ملاقات کرنے سے پہلے ونیش پھوگاٹ نے ریلوے سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ البتہ اب وہ پور ی طرح سے کانگریسی بن چکی ہے ۔ پارٹی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور ہریانہ انچارج دیپک باوریا کی موجودگی میں انہیں پارٹی میں شامل کیا گیا۔
ملکارجن کھرگے نے کہا چک دے انڈیا ،چک دے ہریانہ
وہیں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے اس ملاقات کے بعد اپنے ایک پوسٹ میں لکھا کہ چک دے انڈیا، چک دے ہریانہ، دنیا میں بھارت کا نام روشن کرنے والے ہمارے دو بہادر چمپئن ونیش پھوگاٹ اور بجرنگ پونیا سے 10 راجا جی مارگ پر ملاقات، ہمیں آپ دونوں پر فخر ہے۔
चक दे इंडिया, चक दे हरियाणा!
दुनिया में भारत का नाम रौशन करने वाले हमारे प्रतिभाशाली चैंपियन विनेश फोगाट और बजरंग पुनिया से 10 राजाजी मार्ग पर मुलाक़ात।
हमें आप दोनों पर गर्व है। pic.twitter.com/aFRwfFeeo1
— Mallikarjun Kharge (@kharge) September 6, 2024
دو دن پہلے راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی
گزشتہ بدھ (4 ستمبر)، پہلوان بجرنگ پونیا اور ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے انتخابی مقابلے میں ہاتھ آزمانے کے فیصلے سے پہلے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد دونوں تنظیموں نے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال سے بھی ملاقات کی۔ ایسے میں دونوں پہلوانوں کا الیکشن لڑنا یقینی سمجھا جا رہا تھا۔تب سے یہ بحث شروع ہو گئی تھی کہ پھوگاٹ کو جولانہ اور پونیا کو بدلی سیٹ سے امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔ تاہم اب یہ مانا جا رہا ہے کہ صرف ونیش پھوگاٹ کو ہی ٹکٹ ملے گا۔
Vinesh Phogat resigns from her post in Indian Railways amid speculations of her joining Congress party today. pic.twitter.com/1n0xxG1O6s
— ANI (@ANI) September 6, 2024
کانگریس امیدواروں کی فہرست ابھی تک جاری نہیں ہوئی ہے
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ منگل تک کانگریس کی سنٹرل الیکشن کمیٹی نے کل 90 میں سے 66 سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کو منظوری دے دی تھی۔ تاہم نامزدگی شروع ہونے کے ایک دن بعد بھی فہرست جاری نہیں کی گئی۔ کانگریس اور عام آدمی پارٹی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت میں مصروف ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔