Bharat Express DD Free Dish

Israel

شام میں امریکہ کا التنف بیس اسرائیل کی سیکورٹی کے لئے بے حد خاص ہے۔ اگرامریکہ شام سے باہرنکلا تو یہ اسرائیل کے لئے اچھی خبر نہیں ہوگی۔ اسد حکومت کے خاتمہ کے بعد اسرائیل سے متصل شام سرحد سے اسرائیلی فوج کئی کلو میٹراندرتک آگئی ہے اوران کے قبضے کے خلاف شام میں غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے پہلے دن غزہ سے تین خواتین یرغمالیوں کو رہا کیا جانا ہے۔ حماس کو ہفتے کی دوپہر تک ان کے نام فراہم کرنے تھے لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے کانگریس کو بتایا کہ اس معاہدے کا مقصد ’اہم جنگی سازوسامان اور فضائی دفاعی صلاحیتوں کی دوبارہ فراہم کرکے اسرائیل کی طویل مدتی سلامتی کی حمایت کرنا ہے۔‘

ٹیڈروس نے لکھا: ’ہمارے طیارے کے عملے کا ایک رکن زخمی ہوا۔ ہوائی اڈے پر کم از کم دو افراد کی اموات کی اطلاع ہے۔ (حملے کے نتیجے میں) ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور، ڈیپارچر لاؤنج ، جہاں سے صرف چند میٹر کے فاصلے پر ہم موجود تھے اور رن وے کو نقصان پہنچا۔

غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ آئی ڈی ایف کے تازہ ترین حملے میں 27 فلسطینی شہید جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے۔ مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوران کانگریس لیڈر اور وائناڈ کی ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کانگریس کی ایک لیڈر فلسطین کا تھیلا لے کر گھوم رہی ہے اور ہم یوپی کے نوجوانوں کو اسرائیل بھیج رہے ہیں۔

سعودی عرب کی طرف سے مقبوضہ گولان میں آبادکاری کو وسعت دینے کے اسرائیلی قابض حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ سعودی عرب نے شام کی سلامتی اور استحکام کو دوبارہ حاصل کرنے کے امکانات کو مسلسل سبوتاژ کرنے کے اسرائیلی اقدامات کی بھی مذمت کی۔

شام میں جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے انسانی حقوق کے ادارے ایس اوایچ آرنے کہا ہے کہ جنوب مغربی شام میں درعا کے علاقے میں اسرائیلی فورسیز نے بمباری کی، جس کے نتیجے میں دوشہری شہید ہوگئے۔ حملوں میں ازرائے شہرمیں 12ویں بریگیڈ کو ہدف بنایا گیا۔

امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر (2 دسمبر) کو حماس کے خلاف سخت بیان دیا۔ انہوں نے حماس کو غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے لوگوں کی رہائی کے حوالے سے خبردار کیا۔

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی پر دستخط ایک ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب آئی ڈی ایف لبنان کے مختلف حصوں پر تیزی سے فضائی حملے کر رہا ہے۔