Bharat Express

Israel

اس سے قبل حماس نے کہا تھا کہ اسرائیل پر 5000 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے، کیونکہ اس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے اسرائیلی قبضے کے خلاف "آپریشن الاقصیٰ فلڈ" شروع کیا ہے۔

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے توہم بھی کریں گے۔

سعودی عرب نے اسرائیل سے امن سمجھوتے کی بات چیت رد کردی ہے۔ سعودی حکومت نے امریکہ سے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کا معاملہ حل نہیں ہوگا ہم کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات شروع کرانے کی امریکہ کی کوششوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کو کمزور کرنے کا یہ منصوبہ اسرائیلی جمہوریت کے لیے ایک سنگین خطرے کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ اقتدار نیتن یاہو اور اس کے اتحادیوں کے ہاتھ میں مرکوز کر دے گا۔

لیبیا کے وزیرخارجہ کا اسرائیل کے ساتھ بات کرنا اس قدر مہنگا ثابت ہوا کہ ان کو اپنی کرسی سے فارغ کردیا گیا ۔ عوامی احتجاج اور دباو میں حکومت نے آناً فاناً وزیرخارجہ کو برخاست کرتے ہوئے ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی لگادی ۔لیبیا کی داخلی سلامتی سروس نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ نجلا المنگوش کو سفر سے ممنوعہ لوگوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے فوج کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحیرہ روم سے اسرائیلی طیاروں نے صبح 4.30 بجے کے قریب حملہ کیا۔ حملے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔

ٹور وینس لینڈ نے کہا کہ اسرائیل اور فلسطین نے حالات کو قابو میں لانے کے لیے کچھ اقدامات کیے ہیں ۔لیکن یکطرفہ کارروائیوں سے دشمنی کو ہوا ملتی ہے۔

سعودی عرب نے نائف السدیری کوفلسطین میں اپنا سفیرمقررکرکے واضح کردیا ہے کہ فی الحال اسرائیل کے ساتھ تعلقات آگے بڑھانے کے لئے جلد بازی کے موڈ میں نہیں ہیں۔  اسرائیل اور فلسطین کے تنازعہ میں اب تک سعودی عرب کھل کرفلسطین کی حمایت کرتا رہا ہے۔

اسرائیل کے لیے امریکی فوجی مدد کا استعمال مقبوضہ علاقوں کے کچھ حصوں کو ضم کرنے، اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد میں سہولت فراہم کرنے اور بنجامن نیتن یاہو کی حکومت کے انتہائی دائیں بازو کی حوصلہ افزائی کرنےکیلئے کیاجارہا ہے۔

سیاسی نگراں گروپوں نے سپریم کورٹ سے نئے قانون کو ختم کرنے کی اپیل کی ہے، جو حکومت اور وزراء کے "غیر معقول" فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کے لیے ہائی کورٹ کے اختیار کو ختم کرتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ وہ ستمبر میں دلائل سنے گی اور آئینی شو ڈاون کا منظر پیش کرے گی۔