Bharat Express DD Free Dish

Indian Muslims

سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اور مہاراشٹر کے ریاستی صدر ابو عاصم اعظمی نے کہا، "جو سڑک پر کرتے ہیں، ان مذہب کے لوگوں کو ہم ٹھنڈا پانی پلاتے ہیں۔ ان کا استقبال بھی کرتے ہیں، لیکن ہمارے ساتھ جو ہو رہا ہے، جان بوجھ کرمسلمانوں کو ہدف کرکے، اکثریتی طبقہ کو یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم کریں گے تو ہمارا ووٹ بینک بڑھے گا۔ یہ ہو رہا ہے اورکچھ نہیں ہے۔"

امارتِ شرعیہ ہند کی جانب سے ماہِ ذی الحجہ 1447 ہجری کے چاند سے متعلق اہم اعلان جاری کیا گیا ہے۔ رویتِ ہلال کمیٹی امارتِ شرعیہ ہند کی میٹنگ آج بعد نمازِ مغرب امارتِ شرعیہ ہند کے مرکزی دفتر، 1 بہادر شاہ ظفر مارگ، نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت نائب امیرِ شریعت صوبہ دہلی مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی نے کی۔

جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کے دوروزہ اجلاس میں صدرمولانا ارشد مدنی نے کہا کہ مسلمان نہ جھکا ہے اورنہ کبھی جھکے گا۔ پہلے مسلمان ہی فرقہ پرستوں کے نشانہ پرتھا اب اسلام بھی نشانہ پرہے۔ موجودہ وقت میں مسلمان نہیں، دستورہنداورجمہوریت خطرے میں ہیں۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ابھی پانچ ریاستوں میں اسمبلی الیکشن ہوئے، بطورخاص مغربی بنگال اور آسام میں کھلے عام انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اشتعال انگیزیاں کی گئیں اور مسلمانوں کو کھلے عام دھمکیاں بھی دی گئیں، الیکشن جیت لینے کے بعد بھی دھمکیوں کا یہ مذموم سلسلہ جاری ہے۔

جماعت اسلامی ہند کی ماہ اپریل میں منعقدہ مجلس شوریٰ کے تین روزہ اجلاس میں مشرق وسطیٰ کی سنگین ہوتی صورت حال ، ہندوستان کے موجودہ داخلی حالات کے ساتھ ساتھ مختلف سیاسی، سماجی اور معاشی چیلنجز پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

سہیوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کے چیئرمین محمد شمس الضحیٰ نے کہا کہ چھوٹے کاروباری اور محروم طبقوں کو سماج میں مناسب مقام دلانا سہیوگ کی اولین ترجیح ہے۔ کوآپریٹیو سوسائٹی لمٹیڈ نے اب تک چھوٹے موٹے کاروباریوں کوایک کروڑسے زائد کا قرض دیا ہے۔ یہ قرض خالص بلاسودی نظام پرمبنی ہے۔

انڈیا ہسٹری فورم کے زیر اہتمام نیشنل ہسٹری کانفرنس میں کئی معروف شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جن میں سلمان خورشید ، پروفیسر انیتا رام پال ،پروفیسر این سکمار، پروفیسر سلیم انجینئر ، ڈاکٹر رام پونیانی، عبد السلام پوتگے، ایس ایم عزیزالدین حسینی، ڈاکٹر اشتیاق حسین ، شاہد صدیقی اور پروفیسر اجے گوڈاورتی وغیرہ شامل ہیں۔

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں ’’ہندوستان کی تاریخ، معاشرے اور تہذیب کے ارتقاء میں مسلمانوں کا کردار‘‘ کے عنوان کے تحت منعقدہ کانفرنس میں سینئر لیڈر اور رکن پارلیمنٹ ششی تھرور، جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی، کانگریس جنرل سکریٹری، گردیپ سنگھ سپّل، سابق راجیہ سبھا ایم پی محمد ادیب، آرجے ڈی لیڈر اور ایم پی منوج کمارجھا، وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مغربی بنگال میں اویسی اور ہمایوں کبیر کے اتحاد سے TMC کے M+M فارمولا کو چیلنج مل سکتا ہے۔ جانئے مسلم ووٹ بینک پر کیا اثر پڑے گا۔

ابو عاصم اعظمی نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ایسا ماحول پیدا ہو چکا ہے کہ کسی بھی وقت کسی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا، ”داڑھی، کرتا اور ٹوپی پہن کر نکلنے والے شخص کو کب کون مار دے، کچھ کہا نہیں جا سکتا“۔ ان کے مطابق یہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ریاست میں امن و امان کے حوالے سے سنگین سوالات کھڑے کرتی ہے۔

سپریہ شرینت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نفرت کے خلاف کھل کر آواز اٹھائیں اور ان لوگوں کا ساتھ دیں، جو اس کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان کے مطابق خاموش رہنا مسئلے کو مزید بڑھا سکتا ہے، اس لیے ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دے۔