Bharat Express

KRK said All Muslims in India Convert Hindu Religion: مسلم اداکار کا عجیب وغریب بیان- فیملی بچانی ہے تو ہندوستان کے تمام مسلمان ہندو بن جائیں…

کمال آرخان نے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ میں مسلمانوں کو عجیب وغریب مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عرب ممالک اسلام کی حفاظت نہیں کر پا رہے ہیں، اس لئے مسلمانوں کو مذہب تبدیل کرلینا چاہئے۔

بالی ووڈ اداکار کمال راشد خان۔ (فائل فوٹو)

Kamal Rashid Khan Tweet’s On Hindu-Muslims: بالی ووڈ میں اپنے فلم ریویو اور بے باک انداز کے سبب خود کو نقاد بتانے والے کمال راشد خان (کے آرکے)  ہمیشہ سرخیوں میں چھائے رہتے ہیں۔ اکثروہ اپنے بیانوں سے متعلق ٹرول بھی ہوتے ہیں، لیکن کمال راشد خان اپنی حرکتوں سے بازنہیں آتے ہیں۔ فی الحال کمال راشد خان عرف کے آرکے نے اب خود ایک مسلم ہوتے ہوئے اپنے تازہ ترین ٹوئٹ کے ذریعہ مسلمانوں کو مذہب تبدیلی کرنے کا مشورہ دیا ہے کہ مسلمان محفوظ نہیں ہیں۔ ایک اورنقاد عمرسیندھو نے بھی ایسا ہی ٹوئٹ کیا ہے۔

کے آرکے مسلمانوں کو مذہب تبدیلی کا دیا مشورہ

کمال راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے، ”میں ہندوستان کے سبھی مسلمانوں کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ مذہب تبدیلی کرکے ہندو بن جائیں کیونکہ آپ کی فیملی اوربچوں کی زندگی کسی بھی مذہب سے زیادہ اہم ہے۔ عرب کے لئے ہم مسلمانوں نے مذہب تبدیل کیا اور اب عرب ممالک ہی اسلام کی حفاظت نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس لئے اپنی فیملی کو بچانے کے لئے دوبارہ مذہب تبدیلی کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔“

عمر سندھو نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمان نہیں ہیں محفوظ

وہیں دوسری طرف ایک خود ساختہ فلم ناقدعمرسندھونے بھی اسلام قبول کرنے کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا ہے۔ عمرسندھونے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل پرایک پوسٹ میں لکھا، ہندوستانی مسلمانوں کو بنگلہ دیش، نیپال اوربھوٹان جانا چاہئے۔ ہندوستان اب ان کے لئے محفوظ نہیں ہے۔ یہ ان کے لئے جہنم ہے۔ ہندوؤں کو انسانیت سیکھنی چاہئے۔“

فی الحال کمال راشد خان اورعمرسندھو کے یہ ٹوئٹ کافی وائرل ہو رہے ہیں۔ کئی ٹوئٹریوزرس نے ان کی تنقید کی ہے۔ کئی نے کہا ہے کہ کمال راشد خان کچھ تو شرم کرو۔ ویسے یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کمال راشد خان اورعمرسندھو نے متانزعہ ٹوئٹ کئے ہوں۔ اس کے پہلے بھی کئی بار یہ اس طرح کی بیان بازی سوشل میڈیا پر کرتے رہے ہیں۔

Also Read