Bharat Express DD Free Dish

Hindu-Muslim

ہندو فریق کا کہنا ہے کہ گیان واپی مسجد ان کا مندر ہے اور وہ اسے لے کر رہیں گے۔ اس کے بعد ہی کسی دیگر موضوع پر بات ہوسکتی ہے۔ دونوں فریق کی میٹنگ 20 منٹ کے اندر ہی بے نتیجہ رہی۔

اتر پردیش کے ضلع فتح پور میں فرقہ وارانہ کشیدگی سے جڑا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں بنگلہ دیش میں ایک ہندو نوجوان کی مبینہ ماب لنچنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک قدیم مزار کو نشانہ بنایا۔

ظہران ممدانی کی پیدائش یوگانڈا میں اور پرورش امریکہ میں ہوئی ہے۔ وہ نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے پہلے جنوبی ایشیائی مرد اور تیسرے مسلم رکن بننے کا اعزاز رکھتے ہیں۔

بی جے پی لیڈر اور نریاولی اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی پردیپ لاریا کا کہنا ہے کہ گاؤں کی ایک لڑکی کو ایک خاص طبقہ کا نوجوان اپنے ساتھ لے گیا، جس سے تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔

متھن چکرورتی کے بیان ’مغربی بنگال میں ہندو محفوظ نہیں ہیں‘ پر ادت راج نے سوال کیا کہ اگر بنگال میں ہندو محفوظ نہیں ہیں، تو خود متھن چکرورتی، جو وہیں رہ رہے ہیں، کیسے محفوظ ہیں؟ بنگال کے وزیر اعلیٰ سے لے کر پولیس افسران، تاجر اور میڈیا تک، ان میں سے زیادہ تر ہندو ہیں، پھر یہ خوف کس کا ہے؟

وزیراعلیٰ یوگی نے ایک انٹرویومیں کہا کہ 100 ہندوخاندانوں کے درمیان ایک مسلم فیملی محفوظ ہے۔ انہیں اپنے سبھی مذہبی کاموں پرعمل کرنے کی آزادی ہے، لیکن کیا 100 مسلم فیملی کے درمیان 50 ہندو محفوظ رہ سکتے ہیں۔ 

وزیر اعظم مودی پر کانگریس پر اپیزمنٹ کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کھرگے نے کہا کہ کسی بھی طبقے کے غریب لوگوں کی مدد کرنا اپیزمنٹ نہیں ہے۔

حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا اب وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ مسلمانوں کی بات نہیں کر رہے، انہوں نے کبھی ہندو مسلم نہیں کی۔ اانہوں نے پوچھا، 'یہ جھوٹی وضاحت دینے میں اتنی دیر کیوں لگ گئی؟'

بھارت میں کشیدگی اور انتخابات کا رشتہ برسوں پرانا ہے۔ صرف گزشتہ 30 سالوں میں انتخابات سے قبل فرقہ وارانہ تشدد کے 7 بڑے واقعات رونما ہوئے، جنہوں نے ملک کی حالت اور رخ بدل دیا۔

گیان واپی مسجد کی 839 صفحات پرمشتمل اے ایس آئی رپورٹ سے متعلق مسلم فریق کی طرف سے انجمن انتظامیہ مساجد کمیٹی کے وکیل اخلاق احمد نے ریسیو کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندو فریق ایکسپریٹ نہیں ہے، جو کسی بلڈنگ کو دیکھ کر بتا سکے کہ پتھر کتنا پرانا ہے۔ ایسا اے ایس آئی کی رپورٹ میں بھی نہیں لکھا ہے۔