آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے مسلم کمیونٹی کے لوگوں سے مساجد کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے۔ اتوار (14 جنوری) کو ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرت ہمیں بتا رہی ہے کہ آپ کی غلطی سے آپ نے ایک مسجد کھو دی ہے۔اے آئی ایم آئی ایم نے کہاکہ اقتدار میں موجود لوگ ہماری مساجد کو لالچی نظروں سے دیکھ رہے ہیں، اس لیے مساجد کو آباد رکھیں اور مساجد کی حفاظت کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اگر آپ مسلمانوں کو مسجد سےدور کردیں گے تو وہ نہتے ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مدارس اسلام کے قلعے ہیں، اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ مدارس اور مساجد کو آباد رکھا جائے۔اس دوران انہوں نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت مساجد کوغیر آباد کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔اویسی نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھیں۔ اس وقت ہم ایسی قوتوں سے لڑ رہے ہیں جو ہمارے وجود کو مٹانا چاہتی ہیں اور جو ہماری مساجد سے اذان کو ختم کر رہی ہیں۔ اگر ہم ساتھ کھڑے ہوں گے تو اللہ ہماری مدد کرے گا۔
तुम अपनी ग़फ़लत की वजह से एक मस्जिद खो चुके हो, होश के नाख़ून लो, इक़्तेदार की कुर्सी पर बैठे ज़ालिम लोग हमारी मस्जिदों को ललची हुई नज़रों से देख रहे हैं। मस्जिदों को आबाद रखो, और मस्जिदों की हिफ़ाज़त करो. – Barrister @asadowaisi #aimim #asaduddinowaisi #mosque #BabriMasjid… pic.twitter.com/wfgjAVtiPp
— AIMIM (@aimim_national) January 14, 2024
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اویسی نے ایسا بیان دیا ہو۔ اس سے پہلے بھی انہوں نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی تھی کہ وہ متحد ہو کر برادری کی حفاظت کریں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اپنی ملی حمیت اور طاقت کو قائم رکھو اور مساجد کو آباد رکھو۔ ایسا نہ ہو کہ ہماری مسجدیں ہم سے چھن جائیں۔انہوں نے کہا تھاکہ مجھے امید ہے کہ آج کے نوجوان اپنے آپ کو، اپنے خاندان کو اور اپنے محلے کو بچانے کے بارے میں سوچیں گے۔ اتحاد ایک طاقت ہے۔ اس لیے متحد رہیں۔
بھارت ایکسپریس۔