Bharat Express

India-Pakistan

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (13 اگست) کو گجرات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صرف پاکستان ہی نہیں ،بلکہ تمام ممالک مل کر بھارت پر حملہ کرتے ہیں، تو بھی ایسی سیکیورٹی فراہم کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

نیشنل کانفرنس کے سربراہ اورسابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اورپاکستان کشمیر موضوع پر ایمانداری سے بات کریں۔

پاکستان اور ہندوستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اگست 2019 سے کشیدہ ہے، جب ہندوستان نے جموں وکشمیر سے خصوصی ریاست کی صورتحال کو بدل دیا اور آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کردیا تھا۔

ہندوستان کے سخت رخ کے آگے پاکستان نے اپنے لہجے میں نرمی اختیار کیا ہے۔ پڑوسی ملک کے وزیراعظم شہباز شریف کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 75 سالوں میں ہندوستان اور پاکستان نے تین جنگیں لڑیں۔ تینوں کی وجہ سے صرف غریبی، بے روزگاری اور وسائل کی کمی دیکھنے کو ملی۔

اداکار سے سیاستداں بنے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سنی دیول نے اپنی نئی فلم غدر 2 کی تشہیر کے دوران بڑا بیان دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان نفرت کی ذمہ دار سیاست ہے۔

پیار کی خاطر سرحد پار کرکے ہندوستان سے پاکستان گئی انجو نے اپنے تمام وعدے توڑ دیئے۔ انہوں نے فیس بک پر ہوئی دوستی کو پیار میں بدلتے ہوئے نکاح کرلیا۔ انجو نے شادی سے پہلے عیسائی مذہب کو ترک کرتے ہوئے مذہب اسلام قبول کرلیا ہے۔

کینیڈا کے ٹورنٹو میں ''ہندوستان ایک عالمی خطرہ کے طور پر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد دہشت گردی کے اہم مسئلے کو حل کرنا تھا، خاص طور پر خالصتانی دہشت گردی سے درپیش چیلنجوں اور پاکستان سے اس طرح کی سرگرمیوں کی فنڈنگ پر توجہ مرکوز کرناتھا۔

ان تمام 22 قیدیوں میں سے پانچ ماہی گیر تھے جنہیں گجرات کے کچھ جیل میں رکھا گیا تھا۔ 10 قیدی امرتسر سینٹرل جیل میں بند تھے۔ جبکہ تین قیدیوں کو مختلف جیلوں میں رکھا گیا تھا جہاں سے اب انہیں نکال کر ان کے وطن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔

آرایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ آج پاکستان کے لوگ بھی کہہ رہے ہیں کہ ہندوستان کی تقسیم ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہندوستان سے، اپنی تہذیب سے بچھڑگئے، کیا وہ اب بھی خوش ہیں؟ جو ہندوستان آئے، وہ آج خوش ہیں، لیکن جو وہاں پاکستان میں ہیں، وہ خوش نہیں ہیں۔

ہندوستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ’خواتین، امن اور سیکورٹی‘ سے متعلق امور پر بحث کے دوران پاکستان کے وزیر خارجہ کے ذریعہ جموں وکشمیر کا موضوع اٹھانے کے لئے انہیں زبردست پھٹکارلگائی۔ ہندوستان نے کہا کہ وہ پاکستان کو اس کا اہل بھی نہیں مانتا کہ اس کے اس طرح کے بدنیتی پرمبنی اورجھوٹی تشہیر کا جواب دیا جائے۔