Bharat Express

Amit Shah Gujarat Visit: صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ تمام ممالک مل کر بھی بھارت پر حملہ کرے ،پھر بھی ….امت شاہ کا گجرات میں بڑا بیان

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (13 اگست) کو گجرات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صرف پاکستان ہی نہیں ،بلکہ تمام ممالک مل کر بھارت پر حملہ کرتے ہیں، تو بھی ایسی سیکیورٹی فراہم کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (13 اگست) کو گجرات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صرف پاکستان ہی نہیں ،بلکہ تمام ممالک مل کر بھارت پر حملہ کرتے ہیں، تو بھی ایسی سیکیورٹی فراہم کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔انہوں نے اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر میں مختلف ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ نے 85 کروڑ سے زیادہ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ اس دوران امت شاہ نے تمام لوگوں سے اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی درخواست کی۔ انہوں نے پی ایم مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نو سالوں میں نریندر مودی نے پوری دنیا میں ہندوستان کا نام روشن کیا ہے۔

اس سے قبل، ہر گھر ترنگا ابھیان کے تحت احمد آباد میں منعقدہ ترنگا یاترا سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا تھا کہ گجرات کی آبادی 6 کروڑ ہے اور تقریباً 1 کروڑ خاندان ہیں۔ اگر ہر گھر میں ترنگا لہرایا جائے تو پورا گجرات اور ملک ترنگے جیسا ہو جائے گا۔انہوں نے کہا، “ہمیں جو آزادی ملی ہے، اس کے لیے کروڑوں لوگوں نے 90 سال تک مسلسل جدوجہد کی اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ اس جدوجہد کے نتیجے میں، آج ہندوستان برسوں کے دوران دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے طور پر آگے بڑھ رہا ہے۔

اپنے گجرات دورے کے دوسرے دن مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا، “بھگت سنگھ جی جیسا ہیرو انقلاب کا نعرہ لگاتے ہوئے ہنستے ہوئے پھانسی پر چڑھ گیا، جب کہ 17 سالہ خودی رام بوس جی نے پھانسی پر چڑھ کر کہا، ‘میں پھر آؤں گا اور دوبارہ لڑوں گا’۔ آزادی نے کوئی ذات، مذہب، کوئی خطہ، کوئی عمر نہیں دیکھی۔آج ہم آزادی کے لیے جان نہیں دے سکتے، لیکن ملک کے لیے جینے سے کوئی نہیں روک سکتا۔اس لئے میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ ملک کو ایسا سیکورٹی نظام فراہم کرے کہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا مل کر بھی بھارت پر حملہ کرے تو وہ ناکام ہوجائیں۔