Bharat Express DD Free Dish

Har Ghar Tiranga Campaign

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے ملک گیر ’ہر گھر ترنگا‘ مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ترنگا ملک کا فخر اور قوم کے لیے بہترین کارکردگی کا مستقل ذریعۂ تحریک ہے۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ اس سال کی مہم ’وندے ماترم‘ کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی اہمیت رکھتی ہے اور شہریوں کو ’وکست بھارت‘ کی تعمیر کے عزم کو مضبوط کرنا چاہیے۔

اس سے قبل 9 اگست کو وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے ہر گھر ترنگا مہم میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لینے اور وکست بھارت کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کے اجتماعی عزم کو دہرانے کی اپیل کی تھی۔وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ترنگا بھارت کے فخر کی علامت ہے اور ہر شہری کے لیے ملک کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لانے کی مسلسل تحریک کا ذریعہ ہے۔

انھوں نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی تصاویر اور سیلفی اس مہم کی ویب سائٹ پر لگاتار شیئر کرتے رہیں۔

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے بھی دو اگست کو ترنگے کا ڈیزائن تیار کرنے والی پنگلی وینکیا جی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے ہم وطنوں سے ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی۔

انھوں نے 1921 میں کانگریس کے جلسے میں مہاتما گاندھی کو اپنا ڈیزائن پیش کیا، جس کے بعد سفید پٹی اور اشوک چکر پر تجاویز شامل کی گئیں۔

امت شاہ نے کہا کہ جب وزیر اعظم مودی نے آزادی کا امرت مہوتسو منانے کا فیصلہ کیا تو اس کے پیچھے تین مقاصد تھے۔ پہلا ہدف ملک کے ہر بچے، نوجوان اور شہری کو جدوجہد آزادی کی پوری تاریخ یاد دلانا تھا۔ دوسرا ہدف تمام شہریوں بالخصوص نوجوان نسل کو آزادی کے 75 برسوں میں ملک کی کامیابیوں سے آگاہ کرنا تھا۔

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے سفر سے پہلے پپلیشور ہنومان مندر میں درشن اور پوجا بھی کی۔ یاترا کے دوران سروجنی نگر کے ایم ایل اے نے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت علاقہ کے باشندوں کو 10,000 قومی پرچم ترنگا بھی فراہم کیا،

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار (13 اگست) کو گجرات میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں سے خصوصی اپیل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’صرف پاکستان ہی نہیں ،بلکہ تمام ممالک مل کر بھارت پر حملہ کرتے ہیں، تو بھی ایسی سیکیورٹی فراہم کرنا نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

شفیق الرحمن برق نے کہا، یہ ٹھیک ہے، جب یوم آزادی ہوتا ہے، ہر کوئی جھنڈا لہراتا ہے، جلوس نکالتا ہے، سب کچھ کرتا ہے۔ جب ہوگا تو گھر کے بچے جھنڈا لگاتے ہیں، جھنڈا ہم  اپنے گھر پر بھی لگائیں گے