Yamuna Expressway Accident: یمنا ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ، متعدد بسیں اور کاریں آپس میں ٹکرائیں، آگ لگنے سے چار افراد ہلاک،متعد زخمی، ٹریفک درہم برہم
ابتدائی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ بسیں آگرہ سے نوئیڈا کی جانب جا رہی تھیں۔ اسی دوران گھنے کہرے کے باعث پیچھے سے آنے والی ایک کار آگے چل رہی بس سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد چین ری ایکشن کے تحت کل سات بسیں اور تین کاریں ایک دوسرے سے ٹکراتی چلی گئیں۔
Mexico Plane Crash: میکسیکو میں طیارہ حادثہ، ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران عمار ت سے ٹکرا کر تباہ، سات افراد ہلاک
ابتدائی معلومات کے مطابق طیارہ ایک فٹ بال گراؤنڈ پر لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم قریب ہی موجود ایک عمارت کی لوہے کی چھت سے ٹکرا گیا، جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور شعلے آس پاس کے علاقوں تک پھیل گئے۔
Alaska Earthquake: امریکہ کے الاسکا میں 7.0 شدت کا زلزلہ، جھٹکے کینیڈا تک محسوس،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے
کینیڈا کے وائٹ ہارس میں رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کی افسر کیلِستا میکلاؤڈ کے مطابق زلزلے کے فوراً بعد ایمرجنسی کالز ملنی شروع ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ "جھٹکے بہت تیز محسوس ہوئے، سوشل میڈیا پر بھی لوگ بڑی تعداد میں بتا رہے ہیں کہ ان کے گھر ہل گئے۔"
Goa Night Club Fire: گووا کے نائٹ کلب میں سلنڈر دھماکہ، 23 افراد جاں بحق،وزیراعظم مودی کا اظہارافسوس، لواحقین کو معاوضے کا اعلان
وزیراعظم ریلیف فنڈ (PMNRF) سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی ایم او نے باضابطہ اطلاع جاری کی ہے۔
Bangladesh Earthquake: بنگلادیش میں ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت4.1، لوگ گھروں سے خوف کے مارے باہر نکل آئے
ڈھاکا انتظامیہ نے بتایا کہ نہ کسی عمارت میں دراڑ آئی ہے اور نہ کسی شخص کے زخمی ہونے کی خبر ملی ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں مسلسل ہلکی کمپنے ریکارڈ ہونے سے عوام میں تشویش ضرور پائی جاتی ہے،
Hong Kong fire: ہانگ کانگ کی رہائشی کمپلیکس میں لگی خوفناک آگ، 44 افراد جاں بحق، 279 لاپتہ، تین افراد گرفتار
فائر بریگیڈ کے مطابق متاثرہ عمارتوں کی کھڑکیوں سے شعلے بلند ہوتے رہے اور دھوئیں کے بادل دور تک دکھائی دیتے رہے۔ جاں بحق افراد میں سے 40 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا، جب کہ کم از کم 62 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
Bihar Road Accident: بہار کے شیخ پورہ میں ٹرک اور آٹو رکشہ میں تصادم، ماں بیٹے سمیت 5 افراد ہلاک
بتایا جاتا ہے کہ لوگ آٹو سے شیخ پورہ جا رہے تھے، جب یہ واقعہ پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق آٹو میں 12-13 لوگ سوار تھے۔ واقعے کے بعد ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جب کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
Bangladesh Earthquake: بنگلہ دیش میں زلزلے سے 10 افراد ہلاک، 600 سے زائد زخمی
حکومت نے راحت اور بچاؤ کام شروع کر دیا ہے۔ فائر سروس اور پولیس کی ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔ عبوری وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے
Kolkata Earthquake Today: زلزلہ کے جھٹکوں سے لرزاٹھا کولکتہ، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6 درج، لوگ خوف میں مبتلا
اگر آپ پر چھت گر جائے یا قریبی عمارت گر جائے تو اپنے منہ اور ناک کو کپڑے، اسکارف یا رومال سے ڈھانپ لیں۔ اگر آپ زلزلے کے دوران سڑک پر ہیں، تو کسی کھلے علاقے میں جانے کی کوشش کریں
Vietnam flooding submerges homes: ویتنام میں سیلاب سے 50,000 گھر زیر آب ، 41 افراد ہلاک- متعدد افراد لاپتہ، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکیں بند
لوگ زیر آب مکانوں کی چھتوں پر پھنسے ہوئے ہیں۔ چھتوں پر موجود افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مقامی اطلاعات کے مطابق علاقے کے کئی حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں 150 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے۔





