Bharat Express DD Free Dish

Explosion in Crans-Montana: نئے سال کی خوشیاں ماتم میں بدلی،سوئٹزرلینڈ کے بار میں ہولناک دھماکہ، متعدد افراد ہلاک

پولیس کے ترجمان گیٹن لاتھین نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ متعدد ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے مشہور شہر کرانس مونٹانا میں نئے سال کی تقریبات کے دوران ایک بار میں ہونے والے زوردار دھماکے اور آگ لگنے کے واقعے نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ اس حادثے میں کئی افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ متعدد افراد شدید زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔والیس کینٹن پولیس کے مطابق، نیو ایئر ایو کے موقع پر کرانس مونٹانا کے ایک بار “لے کانسٹیلیشن” میں ایک یا ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے فوراً بعد آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ رات تقریباً ڈیڑھ بجے لگی، اس وقت بار میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے جو نئے سال کا جشن منا رہے تھے۔

پولیس کے ترجمان گیٹن لاتھین نے اے ایف پی کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ فی الحال واضح نہیں ہو سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں کئی افراد زخمی ہوئے ہیں، جب کہ متعدد ہلاکتوں کی بھی تصدیق ہو چکی ہے۔ اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں ریسکیو اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے کئی ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ ایئر گلیشیئرز ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد لی گئی۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو سخت جدوجہد کرنی پڑی۔

پولیس نے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر 0848 112 117 جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ حکام نے اعلان کیا ہے کہ واقعے سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لیے صبح دس بجے پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔فی الحال پولیس اور تفتیشی ادارے پورے معاملے کی چھان بین میں مصروف ہیں۔ دھماکہ کن وجوہات کی بنا پر ہوا، اس کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ نئے سال کے موقع پر کرانس مونٹانا میں بڑی تعداد میں سیاح موجود تھے۔ فرانزک ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کر رہی ہیں اور بار میں موجود افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read