Bharat Express

Congress

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کیرلا میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ کانگریس اس بار ملک کے تقریباً سبھی ریاستوں میں الائنس کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مورچہ سنبھال لیا ہے اور ہماچل پردیش میں اقتدارسے لے کرتنظیم تک میں تال میل بٹھانے کے لئے فارمولے پرغوروخوض شروع کردیا ہے۔ کانگریس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہماچل پردیش میں گزشتہ کچھ دنوں سے پاراٹی اراکین اسملی میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھویندرسنگھ سکھو نے کہا کہ ریاست میں عام آدمی اورملازمین کی حکومت ہے، کچھ لوگ فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں، لیکن ہماری حکومت 5 سال تک چلے گی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے اراکین اسمبلی بھی ہمارے رابطے میں ہیں۔

کے سی وینوگوپال کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ خط میں رانا گوسوامی نے استعفیٰ دینے کی وجوہات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ انہوں نے سادگی سے لکھا ہے کہ وہ آسام کانگریس کے ورکنگ صدر اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

ہماچل پردیش کانگریس میں بڑی بغاوت کے بعد وزیراعلیٰ سکھویندر سنگھ سکھو نے استعفیٰ کی پیشکش کی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ کانگریس یہاں وزیراعلیٰ تبدیل کرسکتی ہے۔ پارٹی ہائی کمان بھی اس پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

کانگریس نے غیر مطمئن ایم ایل اے کو راضی کرنے کے لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو متحرک کردیا ہے۔ تاہم کانگریس کا بحران کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ دریں اثنا، ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور ہماچل حکومت میں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ہماچل پردیش کے راجیہ سبھا انتخابی نتائج اور کراس ووٹنگ پر ریاستی وزیر اور کانگریس ایم ایل اے وکرمادتیہ سنگھ کا ردعمل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سب کچھ تفصیل سے بتاؤں گا۔

ہماچل میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر جے رام ٹھاکر نے کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار میں رہنے کی اخلاقی بنیاد کھو چکی ہے۔ ہماری قانون ساز پارٹی کے اجلاس باقاعدگی سے ہوتے رہیں گے۔

مرکز میں حکومت بنانے کے لیے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں جیتنا بہت ضروری ہے۔ اتر پردیش میں 80 سیٹیں ہیں،

کرناٹک میں راجیہ سبھا کی چار سیٹوں کے لئے ہوئی ووٹنگ میں کانگریس لیڈر اجے ماکن، سید ناصر حسین، جی سی چندرشیکھر اور ایک بی جے پی امیدوار نارائن سا بھانڈا کو جیت ملی ہے۔ جبکہ بی جے پی اور جے ڈی ایس کے پانچویں امیدوار کپیندر ریڈی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔