Bharat Express

Congress

بی جے پی کی جانب سے یہ وائٹ پیپر ایسے وقت میں لایا جا رہا ہے جب چند ماہ کے اندر ملک میں لوک سبھا انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایک طرح سے وائٹ پیپر کانگریس کو انتخابی میدان میں گھیرنے کا ہتھیار ثابت ہونے والا ہے۔

بہار میں آرجے ڈی اب اپوزیشن میں آگئی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی بہار میں سیاسی کھیل ہونا باقی ہے۔ یہ پورا کھیل بہار میں 12 فروری کو دیکھا جائے گا۔

پی ایم مودی نے ملکارجن کھڑگے پر طنز کرتے ہوئے کہا، ''میں اس دن یہ نہیں کہہ سکتا تھا، لیکن میں کھڑگے جی کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں اس دن ان کی باتیں بہت توجہ اور مزے سے سن رہا تھا۔ لوک سبھا میں تفریح ​​کی جو کمی تھی، اس نے اسے پورا کر دیا۔

راجیہ سبھا میں بدھ کو خطاب کرتے ہوئے ہوئے وزیراعظم مودی نے کانگریس پر جم کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کو توڑنے کی کوشش کی۔

پی ایم مودی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کانگریس کے سابقہ حکومتوں پر جم کر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس نے جمہوریت کا غلا گھونٹ دیا ۔ جس کانگریس نے اخبارات اور میڈیا پر تالے لگادیے، علیحدگی پسند کو فروغ دیا، دشمنوں کے حوالے ملک کی زمین کردی اور ملک میں دہشت گردی کو پھلنے پھولنے دیا۔

سپریم کورٹ کی مرکزی بااختیار کمیٹی نے جنوری 2023 میں ان تمام تحقیقات پر مبنی رپورٹ پیش کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس میں کاربیٹ فاؤنڈیشن کے 200 کروڑ روپے سے زیادہ کا بجٹ بھی استعمال ہوا ہے۔

کانگریس یوپی میں کم ازکم 20 فیصد یعنی 16 سیٹوں پرالیکشن لڑنا چاہتی ہے، اس لئے پارٹی ابھی اکھلیش یادو کو منانے میں مصروف ہے۔ جبکہ آرایل ڈی کے لیڈران کے مطابق سماجوادی پارٹی نے ان کی پارٹی کو باغپت،، مظفرنگر، متھرا، کیرانہ، ہاتھرس، بجنوراور امروہہ کی سیٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ دلتوں، قبائلیوں، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو بندھوا مزدور بنایا گیا تھا اور بڑی کمپنیوں، اسپتالوں، اسکولوں، کالجوں اور عدالتوں میں ان کی کوئی بات نہیں تھی۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کانگریس، ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا، شرد پوار کی این سی پی اور پرکاش امبیڈکر کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے بن گیا ہے۔

دراصل، بی جے پی نے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت جوڑو نیا ئےیاترا کے دوران راہل گاندھی نے کتے کو دیا گیا بسکٹ پارٹی کے ایک کارکن کو دیا تھا۔ اس واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی شیئر کی۔