Bharat Express

Godrej properties Limited ‘s Housing Project case: معروف کمپنی گودریج پراپرٹیز کے خلاف درج معاملے میں جانچ ایجنسی ای ڈی نے تحقیقات کردی تیز،پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ہوئی پوچھ گچھ

یہ ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ترون چڈھا سے تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے پوچھ گچھ کی ہے۔ترون چڈھا گودریج پراپرٹیز کمپنی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔بہت سے دیگر ڈائریکٹرز اور افسران سے جلد ہی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

ملک کی مشہور کمپنی گودریج پراپرٹیز کے خلاف درج معاملے میں جانچ ایجنسی ای ڈی کی انٹری ہوگئی ہے۔گودریج پراپرٹیز لمیٹڈ نامی کمپنی اور اس سے وابستہ ڈائریکٹرز کے خلاف انکوائری سمن جاری کیا گیا ہے۔یہ ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔ترون چڈھا سے تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے پوچھ گچھ کی ہے۔ترون چڈھا گودریج پراپرٹیز کمپنی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ہیں۔بہت سے دیگر ڈائریکٹرز اور افسران سے جلد ہی پوچھ گچھ کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گودریج پراپرٹی کے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی انکوائری جانچ ایجنسی ای ڈی کے ہیڈکوارٹر میں ہوئی ہے۔کچھ عرصہ قبل گورو پانڈے نام کے ایک اور افسر کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا تھا، لیکن انھیں پوچھ گچھ میں شامل نہیں کیا گیا۔ای ڈی نے دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ میں درج کیس کو اپنے ہاتھ میں لے لیاہے۔ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق ای ڈی نے منی لانڈرنگ سے متعلق معاملہ درج کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سال مئی کے مہینے میںORRIS انفراسٹرکچر نامی کمپنی نے دہلی پولیس کے اکنامک آفنس ونگ (EOW) میں ایک کیس درج کیا تھا۔درج کیے گئے الزامات کے مطابق اورس انفراسٹرکچر کمپنی اور گودریج پراپرٹیز کے درمیان 202 کروڑ روپے کا سودا ہوا تھا لیکن گودریج پراپرٹیز نے پوری رقم ادا نہیں کی تھی۔عدالت کے حکم کے بعد دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ نے یہ مقدمہ درج کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔