Bharat Express

Jan Vishwas Rally: وزیر اعظم مودی خاندانی سیاست پر بیان دیتے ہیں،مگر وہ خاندان آگے بڑھانے سے محروم ہیں،لالو پرساد یادو کا وزیر اعظم پر نشانہ

بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پر ساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نے کہا وزیر اعظم مودی خاندان پر زبانی حملہ کرتے ہیں

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو

ریاست بہار کے تاریخی میدان گاندھی میدان میں آج اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد’انڈیا’ کی جانب سے آج جن وشواس ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منعقد اس ریلی میں کانگریس پارٹی کے صدر ملیکا رجن کھڑگے سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے لیڈران نے شرکت کی۔ اس موقع پر بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پر ساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نے کہا وزیر اعظم مودی خاندان پر زبانی حملہ کرتے ہیں ، تاہم انہیں یہ بتانا چاہیے کہ آخر انہیں کون اپنے خاندان کو آگے بڑھانے سے روک رہا ہے۔ لالو پرساد یادو نے کہا کہ پہلے تو دلتوں اور دیگر پسماندہ طبقات کو حق رائے دہی سے محروم کیا جاتا تھا ، ان طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کنویں سے پانی نہیں بھرنے دیا جاتا تھا ،ہم نے ان پسماندہ طباقت کے لوگوں کو حق دلا یا۔

اس موقع پر انہوں نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  جہ میں نے کبھی بھی نتیش کمار کو گالی نہیں۔ میں نے انہیں صرف’پلٹو رام’ کہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی سیاسی مفادات کے حصول کے لئے کبھی ادھر تو کبھی  اادھر یعنی اپنی کرسی کو بچانے کے لئے مختلف سیاسی جما عتوں کے ساتھ اتحاد کرتے ہیں اور یہی ان کی سیاست ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جہاں تک ان کے فرزند اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کا سوال ہے تو خوب محنت کر رہے ہیں ان سے ( لالو یادو)  سے بھی زیادہ محنت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب وہ بہار کے نائب وزیر اعلی تھے تو میں ان سے روزگار کے تعلق سے پوچھتا تھا ، اور بتا تھے کہ کس شعبہ میں کتنے روزگار کے مواقع ہیں اور کتنے نوجوان اب تک برسر روزگار ہوچکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read