Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: کیرلا میں مسلم لیگ اور یو ڈی ایف کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی کانگریس، جانئے کیسے ہوئی سیٹوں کی تقسیم

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کیرلا میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ کانگریس اس بار ملک کے تقریباً سبھی ریاستوں میں الائنس کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔

انڈیا الائنس نے نتیش کمار کو نائب وزیر اعظم عہدے کی پیشکش کی ہے۔

Lok Sabha Election 2024 Kerala Congress: کانگریس کیرلا میں یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یوڈی ایف) کے ساتھ مل کرالیکشن لڑے گی۔ دونوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے بن گ یا ہے۔ کانگریس کیرلا میں 16 سیٹوں پرلوک سبھا الیکشن 2024 لڑے گی اور باقی 4 سیٹوں پردیگرپارٹیاں الیکشن لڑیں گی۔ انڈین یونین مسلم لیگ کو کانگریس ایک راجیہ سبھا سیٹ دے گی۔ ان تینوں باتوں اتفاق رائے بن گیا ہے۔ یہ جانکاری کیرلا میں اپوزیشن لیڈر وی ڈی سٹھیسن نے دی۔

مسلم لیگ نے دونوں سیٹوں پر اتارے امیدوار

انہوں نے بتایا کہ لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے اپوزیشن الائنس یونائیٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یوڈی ایف) میں سیٹوں کی تقسیم فائنل ہوگئی ہے۔ یو ڈی ایف اور کانگریس کے درمیان بنے اتفاق رائے کے مطابق، کانگریس 16 سیٹوں پرامیدوار اتارے گی۔ انڈین یونین مسلم لیگ 2 سیٹوں پرلوک سبھا الیکشن لڑے گی۔

کے سی جے (جے) اورآرایس پی ایک ایک سیٹ پرالیکشن لڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کیرلا کی باقی 16 سیٹوں پرالیکشن لڑے گی۔ انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یوایم ایل) نے پونّانی ای ٹی سے موجودہ رکن پارلیمنٹ محمد بشیرکو اس بار ملّاپورم سے لوک سبھا الیکشن کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔ پونّانی سے اس بارعبدالصمد صمدانی الیکشن لڑیں گے۔

قابل ذکرہے کہ  2024 لوک سبھا الیکشن سے پہلے مودی حکومت کے خلاف بنائے گئے انڈیا الائنس میں کانگریس سمیت تقریباً 30 پارٹیاں شامل تھیں۔ حالانکہ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے خود کو انڈیا الائنس سے الگ کرلیا ہے اوروہ بی جے پی کے ساتھ چلے گئے ہیں۔ جبکہ یوپی میں جینت چودھری کی پارٹی راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) بھی ناطہ توڑ چکی ہے۔ وہیں مغربی بنگال میں ممتابنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے الائنس میں بنے رہنے پرتعطل برقرار ہے۔ جموں وکشمیر میں بھی ابھی تک سیٹ شیئرنگ نہیں ہوسکی ہے، لیکن وہاں میٹنگ جاری ہے۔ ایسے میں کانگریس کی کوشش ہے کہ انڈیا الائنس کی باقی پارٹیوں کے ساتھ سیٹ شیئرنگ کو مثبت طریقے سے فائنل کیا جائے۔

بھارت ایکسپریس۔