Bharat Express DD Free Dish

Himachal Political Crisis: کانگریس نے بچالی ہماچل کی سرکار،بی جے پی سے لیا بدلہ،اسپیکر نے 15 بی جے پی اراکین اسمبلی کو کیا معطل

کانگریس نے غیر مطمئن ایم ایل اے کو راضی کرنے کے لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو متحرک کردیا ہے۔ تاہم کانگریس کا بحران کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ دریں اثنا، ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور ہماچل حکومت میں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ہماچل میں اسپیکر کی بڑی کارروائی، 14 بی جے پی ایم ایل ایز کو کیا معطل

ہماچل پردیش اسمبلی کے اسپیکر نے سابق وزیر اعلی جے رام ٹھاکر سمیت 15 ایم ایل ایز کو معطل کر دیا ہے۔ اس وقت پہاڑی ریاست میں زبردست سیاسی ہلچل چل رہی ہے۔ کانگریس حکومت پر بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ یہ پورا واقعہ ہماچل پردیش میں راجیہ سبھا انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کے حق میں کانگریس کے چھ ایم ایل اے کے ووٹ ڈالنے کے بعد شروع ہوا۔

کانگریس نے غیر مطمئن ایم ایل اے کو راضی کرنے کے لیے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو متحرک کردیا ہے۔ تاہم کانگریس کا بحران کم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ دریں اثنا، ویربھدر سنگھ کے بیٹے اور ہماچل حکومت میں پی ڈبلیو ڈی کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وکرمادتیہ سنگھ کہتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ پارٹی کی حمایت کی ہے۔آج میں صرف اتنا کہنا چاہوں گا کہ فی الحال میرے لیے اس حکومت میں رہنا ٹھیک نہیں ہے۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کابینہ سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

وہیں دوسری جانب اسمبلی کے اسپیکر نے بی جے پی کے آپریشن لوٹس کوخراب کرنے کے مشن کے تحت اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران ہنگامے کے بیچ سابق وزیراعلیٰ جئے رام ٹھاکر سمیت 14 اراکین اسمبلی کو معطل کردیا ہے اور اس معطلی کی وجہ سے فی الحال بی جے پی کا راستہ مشکل ہوگیا ۔حکومت سازی کے تمام قوائد پر سیدھے چل رہی بی جے پی کے خلاف یہ ایک بڑا فیصلہ ہے جس سے اس راہ میں بڑی روکاوٹ آسکتی ہے اور ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ ہماچل میں کانگریس فی الحال اس کے ذریعے حکومت بچالے۔لیکن یہ سیاست ہے ،کب کیا ہوجائے ،کچھ کہا نہیں جاسکتا ۔

-بھارت ایکسپریس



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read