Bharat Express DD Free Dish

Congress

کانگریس کی حکمرانی کے دوران سیمی کنڈکٹرز اور مینوفیکچرنگ جیسے اہم شعبوں میں مواقع ضائع ہوئے۔ اس کے برعکس، مودی حکومت کی ’میک ان انڈیا‘ اور ’انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن‘ جیسی مہمات نے بھارت کو عالمی سرمایہ کاری کا مرکز بنایا۔ کانگریس کی مخالفت اکثر سیاسی نمائش کے لیے ہوتی ہے، جبکہ مودی حکومت شمولیتی ترقی اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے فعال اقدامات کرتی ہے۔

واضح رہے کہ بیجو جنتا دل (بی جے ڈی)، بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) اور شیرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے نائب صدر کے انتخاب میں ووٹنگ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دریں اثنا کئی علاقائی پارٹیوں جیسے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی)، بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) اور شیرومنی اکالی دل (ایس اے ڈی) نے انتخابی عمل سے دور رہنے کا اعلان کیا ہے۔

لوک سبھا کے کل 543 ممبران پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا کے 233 منتخب اور 12 نامزد ممبران نائب صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ دیں گے۔

تاہم کانگریس نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے ڈی کا غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ دراصل این ڈی اے امیدوار کی حمایت کے مترادف ہے۔

کیرالہ کانگریس کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’’بیڑی‘‘ سے بہار کی توہین آمیز موازنہ پر ردعمل دیتے ہوئے منوج تیواری نے اپوزیشن کے اتحاد کو ’’بہار کا دشمن‘‘ قرار دیا۔

 وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہارمیں آرجے ڈی-کانگریس کے اسٹیج سے ان کی ماں کوگالیاں دی گئیں، جوصرف ان کی ماں کی توہین نہیں بلکہ پورے ملک کی ماؤں، بہنوں اوربیٹیوں کی توہین ہے۔

مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف کئے گئے نازیبا تبصرہ سے متعلق ردعمل ظاہرکیا۔ انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے زوال کا سبب بنے گا۔

دربھنگہ کے اتربیل میں ریلی کے دوران اسٹیج سے وزیراعظم مودی کو نازیبا الفاظ کہے گئے تھے۔ یہ پروگرام یوتھ کانگریس سے وابستہ محمد نوشاد نے کروایا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی باہری شخص نے اسٹیج سے وزیراعظم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

پٹنہ میں بی جے پی اورکانگریس کارکنوں کے درمیان وزیراعظم مودی کے خلاف توہین آمیزتبصروں کے خلاف احتجاج میں پرتشدد جھڑپ ہوئی۔ پتھراؤسے کئی کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔ کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی کارکنوں نے اس کے دفترپرحملہ کیا۔ کانگریس نے بہارمیں غنڈہ گردی کا الزام لگایا ہے۔