کانگریس لیڈر راہل گاندھی
دو دن قبل (2 جولائی)، اتر پردیش کے ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں 121 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس معاملے پر حکمراں جماعت اور اپوزیشن کے تمام لیڈران نے غم کا اظہار کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اب کانگریس لیڈر راہل گاندھی اتر پردیش کے ہاتھرس کا دورہ کریں گے۔ پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) وینوگوپال نے اس سانحہ کو “بدقسمتی کا واقعہ” قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بھی اپنے دورے کے دوران متاثرہ لوگوں سے بات کریں گے۔
اتر پردیش حکومت نے ہاتھرس واقعے کی عدالتی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔
پولیس نے مذکورہ تقریب کے منتظمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، ان پر شواہد چھپانے اور شرائط کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے کیونکہ اس تقریب میں 2.5 لاکھ لوگوں کا اجتماع دیکھا گیا تھا، جو کہ 80,000 کی اجازت کی گنجائش سے زیادہ تھی۔
ہاتھرس ستسنگ حادثے میں چار افراد گرفتار
ہاتھرس ستسنگ میں بھگدڑ کے معاملے میں پولس نے نارائن ساکر وشو ہری کے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس حادثے میں 121 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

