جمعیۃ علماء ہند کا تاریخی قدم، مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر ہاتھرس متاثرین سے ملاقات کے بعد زخموں پر لگایا مرہم
جمعیۃ علماء ہند کے وفد کی متاثرین سے ملاقات میں مہلوکین کے ورثاء کو دس ہزاراورزخمیوں کو پانچ ہزار روپئے کی مالی مدد دی گئی۔ مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ فرقہ پرست دلوں میں دوری پیدا کرتے ہیں جبکہ جمعیۃ علماء ہنددلوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔
Akhilesh Yadav on Hathras Satsang Stampede: ناکامی چھپا رہی ہے حکومت، حادثے سے سبق نہیں لیا تو…ہاتھرس سانحہ پر اکھلیش یادو کا بڑا حملہ
سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے ہاتھرس حادثہ پر بڑا بیان دیا ہے۔ یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ اترپردیش انتظامیہ سینکڑوں لوگوں کی اموات سے اپنی ذمہ داری کا پلہ جھاڑنا چاہتی ہے۔ اس حادثہ سے کسی نے کوئی سبق نہیں لیا تو ایسے حادثات مستقبل میں بھی دوہرائی جاتی رہیں گی۔
Hathras Stampede: اداس ہوں، کوئی شرپسند…’، ہاتھرس بھگدڑ پر بابا سورج پال کا پہلا بیان
سورج پال نے کہا ہے کہ 2 جولائی کے واقعے کے بعد میں بہت افسردہ ہوں۔ ایشور ہمیں یہ دکھ برداشت کرنے کی طاقت عطا فرمائے۔ عوام کو حکومت اور انتظامیہ پر اعتماد برقرار رکھنا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ انتشار پھیلانے والے کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔ ب
Hathras Stampede Case: ’’مذہب کے نام پر لوگوں کا کیا جارہا ہے برین واش…‘‘، متاثرین کے اہل خانہ نے راہل گاندھی سے ملنے کے بعد میڈیا سے کہی بڑی بات
اہل خانہ نے راہل گاندھی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ واقعے پر برہم خاندان کے ایک فرد نے کہا کہ واقعات ختم نہیں ہوں گے، لاشیں اسی طرح پڑی رہیں گی، آپ بھی دیکھتے رہیں گے، میں بھی دیکھتا رہوں گا۔
Hathras Stampede SIT Report:ہاتھرس معاملے پر وزیراعلیٰ یوگی کو سونپی گئی 15 صفحات کی ایس آئی ٹی رپورٹ، جانئے اس میں کیا ہے؟
اے ڈی جی آگرہ اورعلی گڑھ کمشنرکی قیادت میں ایس آئی ٹی کی یہ رپورٹ تیارکی گئی ہے۔ 15 صفحات کی اس تفصیلی رپورٹ میں ڈی ایم اورایس پی سمیت تقریباً 100 لوگوں کے بیان درج کئے گئے ہیں۔
Hathras Stampede: کل صبح ہاتھرس جائیں گے راہل گاندھی ، متاثرین کے اہل خانہ سے کریں گے ملاقات
کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) وینوگوپال نے اس سانحہ کو "بدقسمتی کا واقعہ" قرار دیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی بھی اپنے دورے کے دوران متاثرہ لوگوں سے بات کریں گے۔
Hathras Satsang Stampede: ستسنگ میں 121 اموات پر معصوم بن رہا ہے ‘بابا’، کہا – شرارتی لوگ ملوث
بابا نے اپنے پیروکاروں کی موت پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔ تاہم دوسری جانب مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا کہ منگل کی دوپہر جب لوگ مر رہے تھے تو بابا موقع سے فرار ہو گیا۔
Hathras Satsang Stampede: سپریم کورٹ پہنچا ہاتھرس حادثہ کیس، دائر کی گئی درخواست
درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے لیے رہنما اصول بنائے گئے ہیں۔ ہاتھرس حادثے کو لے کر الہ آباد ہائی کورٹ میں ایک خط پٹیشن بھی داخل کی گئی ہے۔ یہ خط درخواست ایڈوکیٹ ارون بھنسالی نے الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو بھیجی ہے۔
Hathras Satsang Stampede: ہاتھرس بھگدڑ کیس میں پولیس نے درج کی ایف آئی آر، بھولے بابا کا نہیں شامل ہے، جانئے کن دفعات کے تحت درج کیا گیا مقدمہ
یہ ایف آئی آر ہاتھرس کے سکندراراؤ تھانے میں 2 جولائی 2024 کو رات تقریباً 10:18 بجے درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر برجیش پانڈے نامی شخص نے درج کرائی ہے۔ چیف سیوادار دیو پرکاش، جس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ہاتھرس کے سکندراراؤ کے داماد پورہ میں رہتا ہے۔
Hathras Satsang Stampede: ہاتھرس حادثے کے بعد لاپتہ بابا کا مل گیا سراغ، مین پوری کے اس آشرم میں ہے موجود – ذرائع
حادثے کے بعد جس بابا کا سراغ نہیں مل سکا وہ مین پوری پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بابا نارائن ساکار وشواہری کے نام سے مشہور مین پوری کے ایک آشرم میں موجود ہے۔ بابا مین پوری میں واقع رام کٹیر چیریٹیبل ٹرسٹ میں موجود ہے۔