At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد
صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا گاندھی سمیت بیشتر لیڈران نے اس واقعے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔امت شاہ نے ایکس پر لکھا کہ ہاتھرس میں ہوئے حادثے کے حوالے سے انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔
At least 116 killed in stampede during religious event in Hathras: ہاتھرس میں لوگ مررہے تھے اور پی ایم مودی لوک سبھا میں ہنسی مذاق کررہے تھے،اپنے وزیراعظم سے شرمندہ ہوں: پپو یادو
بتادیں کہ پی ایم مودی نے ہاتھرس میں پیش آنے والے واقعہ پر غم کا اظہار کیا اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے وہاں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ پی ایم نے کہا کہ ہاتھرس میں بہت سے لوگوں کی المناک موت ہوئی ہے۔ میں اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
Hathras Satsang Stampede: یوپی کے ہاتھرس میں مہلوکین کی تعداد 100 سے زائد ہوگئی، مہلوکین کو 2-2 لاکھ معاوضے کا اعلان
اترپردیش واقع ہاتھرس میں ایک ستسنگ کے دوران مچے بھگدڑ میں 27 افراد کی موت ہوگئی۔ ایٹہ کے سی ایم او نے لوگوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔