ہاتھرس کے پلرائی گاؤں میں منگل کی دوپہر تقریباً ڈیڑھ بجے ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ یہاں بھولے بابا نامی شخص کے ستسنگ میں بھگدڑ مچ گئی۔ جس میں116 سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ میدان میں ستسنگ پنڈال لگایا گیا تھا۔ ستسنگ ختم ہونے کے بعد گروجی کی گاڑی چلی گئی۔ لوگ ان کے پاؤں چھونے کے لیے بھاگے،ان کے قدموں کے دھول کو ماتھے پر لگانے کیلئے تیزی سے آگے آئے اور بھگدڑ مچ گئی۔ بہت سے لوگ گر گئے اور دوسرےلوگ ان پر چڑھ کر باہر نکلنے لگے۔ عینی شاہد رام داس نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی کی دوا لینے علی گڑھ لے گیا تھا۔ وہاں سے ستسنگ میں شرکت کے لیے واپس آیا۔ رام داس باہر سیواداروں کے پاس بیٹھ گیا، جب کہ اس کی بیوی ستسنگ کے اندر گئی اور حادثے کا شکار ہوگئی۔ رام داس نے بتایا کہ انہیں بتایا گیا کہ ان کی بیوی کو ایمبولینس میں اسپتال لے جایا گیا ہے۔ رام داس نے بتایا کہ ہم پنڈال سے دور بیٹھے تھے، ہم نے دیکھا کہ اچانک ایک ہجوم نکل آیا، تقریباً ڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کا ہجوم تھا۔ 50 سے 60 بیگھے کا میدان تھا، جس میں پنڈال لگایا گیا تھا۔ پوری سڑک جام تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری بیوی کو بھولے باباسے عقیدت تھی۔
سی ایم یوگی کل ہاتھرس جائیں گے
پی ٹی آئی کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بدھ کو ہاتھرس کا دورہ کر سکتے ہیں۔ ایک سینئر سرکاری افسر نے بتایا کہ یوپی کے وزیر اعلی چوبیس گھنٹے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یوپی کے چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور ڈی جی پی پرشانت کمار کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ واقعہ کی وجہ جاننے کے لیے اے ڈی جی آگرہ اور علی گڑھ ڈویژنل کمشنر کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یوپی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر پیش کی جانی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اپنی رہائش گاہ پر سینئر حکام کے ساتھ میٹنگ کر رہے ہیں۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ تین وزراء، چیف سکریٹری اور ڈی جی پی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور انہیں موقع پر بھیجا ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ نے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ انہیں بخشا نہیں جائے گا۔ اسی دوران پی ایم مودی اورمرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور انہیں ہاتھرس میں بھگدڑ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن مرکزی مدد کا یقین دلایا۔
उत्तर प्रदेश के हाथरस जिले में हुई दुर्घटना में महिलाओं और बच्चों सहित अनेक श्रद्धालुओं की मृत्यु का समाचार हृदय विदारक है। मैं अपने परिवारजनों को खोने वाले लोगों के प्रति गहन शोक संवेदना व्यक्त करती हूं तथा घायल हुए लोगों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करती हूं।
— President of India (@rashtrapatibhvn) July 2, 2024
उत्तर प्रदेश के हाथरस में हुए दुखद हादसे को लेकर मुख्यमंत्री योगी आदित्यनाथ जी से बात की। यूपी सरकार सभी पीड़ितों की हरसंभव सहायता में जुटी हुई है। मेरी संवेदनाएं उन लोगों के साथ हैं, जिन्होंने इसमें अपने प्रियजनों को खोया है। इसके साथ ही मैं सभी घायलों के जल्द से जल्द स्वस्थ…
— Narendra Modi (@narendramodi) July 2, 2024
‘हाथरस-हादसे’ की दुखद सूचना मिली। सभी मृतकों को श्रद्धांजलि!
इस तरह के आयोजन में हुई मानवीय भूलों का आंकलन करने की आवश्यकता है और भविष्य के लिए सबक़ लेने की भी।
एक गहन जाँच और उसके आधार पर की गयी कार्रवाई भविष्य में ऐसे हादसों की पुनरावृत्ति को रोक सकती है।
शोक संतप्त…
— Akhilesh Yadav (@yadavakhilesh) July 2, 2024
उत्तर प्रदेश के हाथरस में सत्संग के दौरान मची भगदड़ से कई श्रद्धालुओं की मृत्यु का समाचार अत्यंत पीड़ादायक है।
सभी शोकाकुल परिजनों को अपनी गहरी संवेदनाएं व्यक्त करते हुए घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की आशा करता हूं।
सरकार और प्रशासन से अनुरोध है कि घायलों को हर संभव उपचार एवं…
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) July 2, 2024
हाथरस, उत्तर प्रदेश में सत्संग के दौरान भगदड़ की वजह से बड़ी संख्या में श्रद्धालुओं की मृत्यु एवं कई के घायल होने का समाचार हृदयविदारक है।
ईश्वर दिवंगत आत्माओं को शांति प्रदान करें। शोक-संतप्त परिजनों के प्रति मेरी गहरी संवेदनाएं। घायलों के शीघ्र स्वस्थ होने की कामना करती हूं।…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 2, 2024
اس کے ساتھ ہی صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا گاندھی سمیت بیشتر لیڈران نے اس واقعے پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔امت شاہ نے ایکس پر لکھا کہ ہاتھرس میں ہوئے حادثے کے حوالے سے انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔ مرکزی حکومت کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ این ڈی آر ایف کی میڈیکل ٹیم بھی جلد ہی ہاتھرس پہنچ رہی ہے۔ قبل ازیں وزیر داخلہ نے ہاتھرس میں بھگدڑ پر دکھ کا اظہار کیا اور جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔
بھارت ایکسپریس۔