Bharat Express

At least 116 killed in stampede during religious event in Hathras: ہاتھرس میں لوگ مررہے تھے اور پی ایم مودی لوک سبھا میں ہنسی مذاق کررہے تھے،اپنے وزیراعظم سے شرمندہ ہوں: پپو یادو

بتادیں کہ پی ایم مودی نے ہاتھرس میں پیش آنے والے واقعہ پر غم کا اظہار کیا اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے وہاں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ پی ایم نے کہا کہ ہاتھرس میں بہت سے لوگوں کی المناک موت ہوئی ہے۔ میں اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

بہار کے  رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے یوپی کے ہاتھرس میں بھگوان شنکر کے ستسنگ کے اختتام کے دوران بھگدڑ کے بعد ہوئے حادثے اور 116 سے زیادہ لوگوں کی موت کو لیکر پی ایم مودی کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا کے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ کیا اور لکھا- ‘افسوسناک اور شرمناک! ہاتھرس میں بھگدڑ میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے اور وزیراعظم لوک سبھا میں طنز اور مزاح کے ساتھ بول رہے ہیں! پپو یادو نے مزید لکھا کہ کم از کم  غمزدہ ہونے کا ڈرامہ تو کریں، پی ایم صاحب! شرمندہ ہوں  اپنے سربراہ مملکت سے۔

بتادیں کہ پی ایم مودی نے ہاتھرس میں پیش آنے والے واقعہ پر غم کا اظہار کیا اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے وہاں کی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا۔ پی ایم نے کہا کہ ہاتھرس میں بہت سے لوگوں کی المناک موت ہوئی ہے۔ میں اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔واقعے کے بعد ہاتھرس انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہے۔ متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جا رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہاتھرس ضلع میں ہونے والے حادثے کا نوٹس لیا ہے اور ضلع انتظامیہ کے افسران کو فوری طور پر امدادی کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔

بھگدڑ میں اب تک 116افراد ہلاک ہو چکے ہیں

بتایا جا رہا ہے کہ ہاتھرس میں ستسنگ کے دوران ہونے والی بھگدڑ میں 116سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور متعدد زخمی ہیں۔ جنہیں علاج کے لیے ایٹہ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ یوپی کے ہاتھرس کے رتبھن پور میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا، جہاں بھگوان شنکر کے ستسنگ کے اختتام کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ یہ تب ہوا جب ستسنگ ختم کرکے بابا لوٹ رہے تھے تبھی عقیدتمندوں کی طرف سے ان کے پاوں کی دھول کو ماتھے پر لگانے کیلئے بھیڑ امڈ پڑی جس کی وجہ سے یہ اندوہناک حادثہ ہوا۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read