Anant Radhika Wedding:مکیش امبانی خودگئے تھے دعوت دینے ، اس کے باوجود گاندھی خاندان کا کوئی بھی فرد اننت-رادھیکا کی شادی میں نہیں ہوگا شریک
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شاندار شادی 12 جولائی کو ممبئی میں مکیش امبانی کے ورلڈ جیو سینٹر میں ہوگی۔ اس کے بعد 13 جولائی کو منعقد ایک تقریب ہوگی اور 14 جولائی کو ایک شاندار استقبالیہ ہے۔
J&K News: نئے ہتھکنڈے کے تحت مرکزی سرکار جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں کروانا چاہتی…‘‘، دہشت گردانہ حملوں کے تعلق سے کانگریس لیڈر وقار رسول وانی کا بی جے پر بڑا الزام
وقار رسول وانی نے کہا کہ عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیکورٹی اہلکار بھی محفوظ نہیں ہیں اور امرناتھ یاترا بھی جاری ہے۔ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ سخت سیکورٹی میں انتخابات کا پرامن انعقاد کرے۔ اس کے ساتھ امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کو بھی مضبوط کیا جائے۔
Karnataka Politics: بی جے پی کے باغی ایم پی نے پارٹی کو کہا ‘دلت مخالف’، موقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے کانگریس میدان میں
سات بار کے رکن پارلیمنٹ جگاجناگی نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ مودی کابینہ 3.0 مکمل طور پر سنہری ذات کے وزراء سے بھری ہوئی ہے۔ کانگریس نے بھی اب اس معاملے کو لے کر بی جے پی کو نشانہ بنایا ہے۔
Alka Lamba Attacks RSS-BJP: آر ایس ایس کے مسلم آبادی میں اضافہ سے متعلق مضمون پر برہم ہوئیں الکا لامبا ،کہا ۔ ہاں،لیکن ۔۔۔
الکا لامبا کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں کو کھانا، کپڑا، مکان اور روزگار چاہیے۔ بی جے پی نے ترقی کے نام پر صرف ووٹ لیے، لیکن کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اقلیتوں کے حقوق کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔
Supreme Court: ‘آپ جاتے ہیں یا میں مارشل کو بلاؤں…’، جسٹس گوئی نے راہل گاندھی کے خلاف درخواست پر وکیل کو سرزنش کی
جنوری میں سپریم کورٹ نے وکیل پانڈے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ان پر ایک لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے دوبارہ عدالت سے رجوع کیا اور جرمانہ واپس لینے کی درخواست کی۔ سپریم کورٹ میں منگل (9 جولائی) کو اس معاملے کی سماعت ہوئی۔
Assembly Bypolls 2024: ملک کی سات ریاستوں کی 13 اسمبلی سیٹوں پر ہو رہے ہیں ضمنی انتخابات، بی جے پی، ٹی ایم سی اور کانگریس کے درمیان سخت مقابلہ
بہار کی روپولی سیٹ، تمل ناڈو کی وکراونڈی سیٹ اور مدھیہ پردیش کی امرواڑا سیٹ پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان نشستوں پر ضمنی انتخابات اس لیے ہورہے ہیں کہ یا تو موجودہ اراکین فوت ہوچکے ہیں یا وہ مستعفی ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے یہ نشستیں خالی ہوئی ہیں۔
Karnataka Politics: بالی ووڈ گانے پر ڈانس کرتے نظر آئے کرناٹک کے وزیر ضمیر خان، بی جے پی نے عہدے سے ہٹانے کا کیا مطالبہ
بی جے پی نے کہا کہ کسانوں کو ابھی تک ان کے فراہم کردہ دودھ کی قیمت نہیں ملی ہے۔ اس دوران سرکردہ لیڈر اور وزراء والمیکی اور دلت برادریوں کے فنڈز کو لوٹ رہے ہیں، جبکہ دیگر لوگوں کو سوئمنگ پول میں مزے کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
Proposal to rename Ramnagar as Bengaluru South: کرناٹک کے رام نگر ضلع کا نام ہوگا بنگلورو ساؤتھ، ڈی کے شیوکمار نے وزیر اعلیٰ سدارامیا کو پیش کی تجویز
ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ رام نگر کو ضلع ہیڈکوارٹر کے طور پر برقرار رکھتے ہوئے رام نگر کا نام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اس سلسلے میں ایک تجویز پیش کی ہے۔ نام تبدیل کرنے سے صنعتوں کو ضلع میں لانے میں مدد ملے گی اور زمین کو بچانے میں مدد ملے گی۔
Agniveer Scheme: شہید انشومان کے والدین کی راہل گاندھی سے ملاقات، اگنی ویر اسکیم بند کرنے کا مطالبہ، کرائی یقین دہانی
شہید کیپٹن انشومان سنگھ کے والد روی پرتاپ سنگھ اوران کی ماں منجو سنگھ نے راہل گاندھی سے ملاقات کی ہے۔ یہ خاندان یوپی کے دیوریا کا رہنے والا ہے۔ شہید انشومان کو گزشتہ دنوں صدرجمہوریہ کی طرف سے کیرتی چکرمل چکا ہے۔
Congress on PM Modi: وزیراعظم مودی نے حامد انصاری کے خلاف کیا کہہ دیا؟ کانگریس نےنائب صدرکوخط لکھ کرکیا کارروائی کا مطالبہ
وزیراعظم مودی کے ذریعہ سابق نائب صدر حامد انصاری پرکئے گئے تبصرے سے متعلق کانگریس لیڈرجے رام رمیش نے راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ کو خط لکھا ہے۔