Chandigarh Mayor Election 2026: چنڈی گڑھ میئرالیکشن سے پہلے ٹوٹ گیا عام آدمی پارٹی اور کانگریس کا اتحاد، اب بی جے پی کی جیت یقینی
چنڈی گڑھ میئر کے الیکشن سے پہلے کانگریس اورعام آدمی پارٹی کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ پنجاب اسمبلی الیکشن ہے۔ اتحاد کے لئے زبانی رضا مندی دینے کے باوجود باضابطہ اعلان کرنے سے پہلے ہی دونوں پارٹیاں الگ ہو چکی ہیں۔
Punjab Congress Politics: پنجاب کانگریس میں ذات پات سے متعلق ہنگامہ… دہلی میں ہائی کمان کی میٹنگ، سابق وزیراعلیٰ آمنے سامنے
پنجاب کانگریس کے اندرجاری اندرونی کشمکش کو دور کرنے کے لئے دہلی میں ایک اہم میٹنگ ہونے والی ہے۔ ہائی کمان نے امریندرسنگھ راجا وڈنگ اور چرنجیت سنگھ چنی سمیت کئی سینئر لیڈروں کوطلب کیا ہے۔ اس میٹنگ میں ذات پات کی سیاست کے تنازعہ اور 2027 کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
PM Modi attacks Congress: وزیر اعظم مودی کا کانگریس پر حملہ، کہا- سیاسی فائدے کے لیے دراندازوں کے حوالے کر دی تھی آسام کی مٹی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ شمال مشرق کی سب سے بڑی تکلیف ہمیشہ فاصلے کی رہی ہے—دلوں کے فاصلے اور مقامات کے فاصلے۔ دہائیوں تک یہاں کے لوگوں کو محسوس ہوتا رہا کہ ملک کی ترقی کہیں اور ہو رہی ہے اور وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔ اس کا اثر صرف معیشت پر نہیں بلکہ اعتماد پر بھی پڑا۔ اس احساس کو بدلنے کا کام بی جے پی نے کیا ہے۔
Wherever Imran Pratapgarhi went the Congress achieved success: مہاراشٹر کارپوریشن الیکشن میں عمران پرتاپ گڑھی جہاں بھی پہنچے، وہاں وہاں کانگریس کو ملی کامیابی، ووٹروں پر عمران پرتاپ گڑھی کا خوب چلا جادو ، فلاپ شو ثابت ہوئے اسدالدین اویسی
کانگریس کے اقلیتی شعبہ کے چیئرمین اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کی دن رات کی محنت نے واضح کر دیا کہ ملک کے عوام بالخصوص نوجوان نسل عمران پرتاپ گڑھی پر بھروسہ کرتے ہیں اور انہیں پسند کرتے ہیں۔
BMC Election Result Live: ممبئی پر کس کا ہوگا راج؟، اُدھو، راج، شیو سینا، بی جے پی، این سی پی یا کانگریس، کس کے سر سجے کا تاج
انتخابی کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر تقریباً 55 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، جو گزشتہ انتخابات کے آس پاس ہی رہی۔ دادر، پریل اور بوریولی جیسے سیاسی طور پر سرگرم علاقوں میں لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں،
BMC Election Results: ممبئی سمیت مہاراشٹر کی 29 میونسپل کارپوریشنوں پر ووٹوں کی گنتی صبح 10 بجے سے ہوگی شروع، 2299 افسران تعینات
مہاراشٹر کی سیاست کے لیے کل کا دن انتہائی اہم ثابت ہونے والا ہے، کیونکہ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) سمیت ریاست کی 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کی ووٹوں کی گنتی صبح 10 بجے سے شروع ہوگی۔
BMC Election 2026: ممبئی سمیت 29 میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹنگ ختم، کیا بدلے گی مہاراشٹر کی سیاسی تصویر؟
مہاراشٹر میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کا مرحلہ جمعرات کو مکمل ہو گیا۔ ریاست کی سب سے بڑی بلدیہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) سمیت مجموعی طور پر 29 میونسپل کارپوریشنوں میں ووٹنگ کرائی گئی، جس میں رائے دہندگان نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
Jairam Ramesh on GDP figures: ’’انفلیشن ایڈجسٹڈ جی ڈی پی کے اعداد و شمار گمراہ کن…ملک کی حقیقی اقتصادی تصویر چھپا رہی ہے سرکار…‘‘، کانگریس نے حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اٹھائے سوال
جے رام رمیش نے کہا کہ آنے والے مرکزی بجٹ کو اس سوال کا براہِ راست جواب دینا چاہیے کہ کمپنیاں پیداوار بڑھانے میں سرمایہ کاری کرنے کے بجائے مالیاتی منڈیوں میں اثاثہ جات کے انتظام پر زیادہ توجہ کیوں دے رہی ہیں۔ ان کے مطابق ملک کے سرمایہ کاری ماحول کو ایک بڑے “بوسٹر ڈوز” کی ضرورت ہے۔
Congress election strategy: کانگریس نے انتخابات سے قبل سماجی انصاف کو بنایا اپنی حکمتِ عملی کا مرکز
کانگریس نے آئندہ انتخابات سے قبل ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ پارٹی نے طے کیا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں 50 فیصد حصہ ایس سی، ایس ٹی، او بی سی اور اقلیتی برادریوں کو دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی ترجمانوں کے انتخاب میں بھی محروم طبقات کو ترجیح دی جائے گی۔
Congress Prioritises Rahul Gandhi Over German Chancellor: جرمن چانسلر کے دورے پر راہل گاندھی کو ترجیح دینے کا الزام، کرناٹک میں کانگریس پر بی جے پی کی سخت تنقید
کرناٹک میں بی جے پی نے منگل کے روز کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس نے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز کے ریاستی دورے کے دوران سفارتی آداب کو نظرانداز کیا اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی کی میسور آمد کو فوقیت دی۔





