Bharat Express

Congress

کانگریس ذرائع نے کہا کہ یہ راہل گاندھی کا مکمل طور پر ذاتی اور روحانی پروگرام ہے۔ کیدارناتھ میں ان کا تین روزہ پروگرام ہے۔ راہل گاندھی مسلسل پانچ اسمبلی انتخابات کی مہم چلا رہے ہیں اور انہوں نے اتراکھنڈ کے میدانی علاقوں میں پہنچنے کے لیے کچھ دنوں کا وقفہ لیا ہے۔

ہیمنت بسوا سرما نے اپنے میڈیکل کالجوں کے دورہ پراے آئی یوڈی ایف اور کانگریس پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے مسلمانوں کے ووٹ لئے، مگران کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا۔

ڈی کے شیوکمار کو معلوم ہے کہ قصوروار قرار دیئے جانے کے بعد وہ سالوں تک الیکشن نہیں لڑپائیں گے۔ ایسے میں پارٹی کی حمایت کرنا مستقبل میں ان کے لئے کافی مثبت ہوگا۔ اس لئے انہوں نے تازہ بیان میں بڑا دعویٰ کیا ہے۔

کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ کانگریس کے دور میں ترقی پیدل چل چل کر اوندھے منہ گرتی تھی۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ سڑکیں گڈھوں میں ڈھونڈنی پڑتی تھیں اور بجلی نہیں تھی۔

چھتیس گڑھ سمیت ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں بھی سیاسی بساط بچھ  گئی ہے۔ ایسے میں وزیر اعلیٰ کا نام بیٹنگ ایپ کے فروغ دینے والوں کے ساتھ جڑنا بڑی بات ہے۔ یہی وجہ تھی کہ ای ڈی کے دعوے کے فوراً بعد بھوپیش بگھیل نے بھی اسے شبیہ کو داغدار کرنے کی کوشش قرار دیا۔

کمل ناتھ نے کہا کہ جیوترادتیہ جو بھی کہتے ہیں، عام عوام گواہ ہے۔ کس طرح کی ڈیل ہوئی، اس نے کانگریس حکومت سے کیا فائدہ اٹھایا، یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد نے کہا کہ اجے رائے کا یہ الزام پوری طرح سے بے بنیاد ہے اور یہ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کی شبیہ کو خراب کرنے اور مذکورہ سنگین واقعہ کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی نیت سے دیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈر اروندر سنگھ لولی نے کہا کہ دہلی حکومت کو 15 دن پہلے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے چاہیے تھے۔ انفراسٹرکچر کے منصوبے تاخیر کا شکار ہیں، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام تباہ ہو چکا ہے۔

اکھلیش یادو نے کہا، "میں آپ سے تبدیلی اور نئے راستے کی اپیل کرنے آیا ہوں۔ اگر آپ گہرائی سے دیکھیں تو کانگریس اور بی جے پی میں کوئی فرق نہیں ہے، ان کے اصولوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔

نتیش کمار نے کہا کہ بھارت اتحاد گہری بات چیت کے بعد تشکیل دیا گیا تھا، لیکن کانگریس پارٹی فی الحال اس اتحاد میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتی ہے۔