Bharat Express

Congress

بھارت ایکسپریس نے ایودھیا، رام مندر اور لوک سبھا الیکشن پر ایک سروے کیا ہے۔ اس میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب میں عام لوگوں نے اپنے دل کی بات سروے ٹیم سے شیئر کی۔

Bharat Jodo Nyay Yatra: کانگریس نے بھارت جوڑو نیائے یاترا کی تفصیلات جاری کی ہیں جو راہل گاندھی کی قیادت میں ہفتہ (6 دسمبر) کو نکالی جا رہی ہے۔ اس لوگو کے دو حصے ہیں جن پر لکھا ہے ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا، نیائے کا حق، ملنے تک۔‘‘ ایک حصے میں ’’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘‘ …

بھکتا چرن داس کو اتر پردیش، اتراکھنڈ، ہریانہ، ہماچل پردیش، چنڈی گڑھ، پنجاب، جموں و کشمیر اور لداخ پر مشتمل گروپ کی اسکریننگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس میں نیرج ڈانگی اور یشومتی ٹھاکر کو رکن بنایا گیا ہے۔

ورون چودھری اس دوڑ میں آگے نکل گئے ہیں۔ ورون چودھری دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سب سے کم عمر سکریٹری رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ونود راجستھان یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین کے صدر رہ چکے ہیں۔اس سلسلے میں کانگریس نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پارٹی کے جنرل سکریٹری کے دستخط والا نوٹس شیئر کیا ہے۔

راہل گاندھی نے سال 2019 میں یوپی کے امیٹھی اور کیرالہ کی وایناڈ سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا۔ وہ امیٹھی سے الیکشن ہار گئے، لیکن وایناڈ سے 4 لاکھ سے زیادہ ووٹوں کے بڑے فرق سے جیت گئے تھے۔ تاہم امیٹھی سیٹ کو لے کر ابھی تک سسپنس برقرار ہے کیونکہ کانگریس نے اس پر اپنا موقف واضح نہیں کیا ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی 14 جنوری سے 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' کریں گے۔ اس یاترا کو کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے امفال میں ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

آئندہ  لوک سبھا انتخابات کے لیے ملک بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ اس دوران کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے پارٹی لیڈروں سے کہا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے اگلے تین ماہ کے لیے خود کو پارٹی کے لیے وقف کریں۔

وائی ایس شرمیلا آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی بہن ہیں۔ انہوں نے کانگریس میں شامل ہوتے ہی اپنی پارٹی وائی ایس آرتلنگانہ کا کانگریس میں انضمام کا بھی اعلان کردیا۔

سی ایم کو بھیجے گئے ای ڈی کے ساتویں سمن پر بھی سیاسی حلقوں میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ ای ڈی کی کارروائی کے خوف کے درمیان جھارکھنڈ کی مخلوط حکومت نے متبادل راستہ تلاش کرنا شروع کر دیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق خاکہ تیارکرلیا گیا ہے۔ کانگریس الائنس کمیٹی کی رپورٹ کل سونپ دی جائے گی۔