Bharat Express

راہل گاندھی نے بدلا اپنی یاترا کا نام، اب ہوگا ‘بھارت جوڑو…’ یہاں جانئے تفصیل

کانگریس لیڈر راہل گاندھی 14 جنوری سے ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کریں گے۔ اس یاترا کو کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے امفال میں ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)

Bharat Jodo Nyay Yatra: لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پھر یاترا پر نکلنے والے ہیں۔ 14 جنوری سے شروع ہونے والی اس یاترا کا نام ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ ہوگا۔ اس بات کی جانکاری کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے دی۔ اس سے پہلے اس یاترا کا نام ‘بھارت نیائے یاترا’ دیا گیا تھا۔

 کانگریس لیڈرجے رام رمیش نے کہا یاترا کی شروعات منی پور کی راجدھانی امفال سے ہوگی۔ یاترا 14 جنوری دوپہر12 بجے سے شروع ہوگی۔ یاترا کو کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اس یاترا کے دوران سماجی، معاشی اورسیاسی انصاف پراپنے خیالات عوام کے سامنے پیش کریں گے۔

110 اضلاع سے ہوکرگزرے گی راہل گاندھی کی یاترا

انہوں نے کہا کہ 6,700  کلو میٹر یاترا 15 ریاستوں سے ہوکرگزرے گی۔ اس دوران راہل گاندھی بس کے ذریعہ اورپیدل یاترا کریں گے۔ اس یاترا میں انڈیا الائنس کے اتحادی جماعتوں کے لیڈران کو بھی دعوت دی جائے گی۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ رہال گاندھی ‘بھارت جوڑو نیائے یاترا’ کے تحت 67 دنوں میں 6713 کلو میٹر کا سفرطے کریں گے۔ یہ یاترا 15 ریاستوں کے 110 اضلاع سے ہوکرگزرے گی۔ اس کے تحت 100 لوک سبھا سیٹیں آئیں گی۔ راہل گاندھی کی یاترا ممبئی میں ختم ہوگی۔

ملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی کی میٹنگ

جے رام رمیش نے بتایا کہ جمعرات (4 جنوری) کو کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں 2024 کے الیکشن کی تیاری اور راہل گاندھی کی منی پور سے ممبئی کے درمیان کالی جارہی یاترا پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں کانگریس کے سبھی ریاستی صدر بھی موجود رہے۔

‘میل کا پتھر ثابت ہوئی بھارت جوڑو یاترا’ 

جے رام رمیش نے دعویٰ کیا کہ راہل گاندھی کی قیادت میں کنیاکماری سے کشمیر تک  4000  کلو میٹربھارت جوڑو یاترا نکالی گئی تھی۔ اس نے پورے ملک کا ماحول بدل دیا تھا اور کانگریس کے کارکنان میں نئی توانائی بھردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ یاترا پارٹی اورملک کی تاریخ میں میل کا پتھر ثابت ہوئی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read