Bharat Express

I.N.D.I.A. الائنس کے پاس کون ہے سب سے مضبوط چہرہ؟ بھارت ایکسپریس کے سروے میں ہزاروں لوگوں نے لیا حصہ

انڈیا الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا نام بتانے پر عام لوگوں نے اپنے دل کی بات بھارت ایکسپریس کی سروے ٹیم سے شیئرکی۔ جانئے کسے بتایا انڈیا الائنس کا سب سے مضبوط چہرہ۔

انڈیا الائنس کا سب سے مقبول چہرہ کون ہے؟

Bharat Express Survey: لوک سبھا الیکشن 2024 کے پیش نظرسیاسی گرمی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس درمیان 22 جنوری کورام مندرکا افتتاح ہونے والا ہے۔ ایسے میں بھارت ایکسپریس نے ایودھیا پر بڑا اوپینین پول منعقد کیا ہے۔ اس میں ہماری سروے ٹیم نے ایودھیا پرہورہی سیاست کے موضوع پر عوام کی نبض ٹٹولنے کی کوشش کی ہے۔ اس دوران پوچھے گئے سوالوں کا عام لوگوں نے دل کھول کر جواب دیا۔ کچھ سوال موجودہ دور کی سیاست سے متعلق بھی کئے گئے۔

کانگریس کی قیادت والے انڈیا الائنس کے سوال پر ہزاروں لوگوں نے اپنا مت رکھا۔ سوال تھا کہ انڈیا الائنس کے پاس سب سے مضبوط چہرہ کون سا ہے؟

اس دوران انڈیا الائنس میں شامل جماعتوں کے سربراہ راہل گاندھی، نتیش کمار، اکھلیش یادو، اروند کیجریوال اور ملیکا ارجن کھڑگے کا نام لیا گیا۔ اس سوال پر 10124 لوگوں نے اپنے ردعمل کا اظہارکیا۔ خود ہی دیکھئے کہ کس لیڈر کا پلڑا بھاری ہے۔

آپ کو بتادیں کہ لوک سبھا الیکشن اورایودھیا سے متعلق سوالوں پرمبنی ایک سروے بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے بھی کیا تھا۔ تب 15 سوالوں پرلاکھوں لوگوں نے اپنی رائے ظاہرکی تھی۔ ہم نے اس سروے کے بھی اعدادوشمارآپ کو دکھائے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read