Bharat Express

Congress

بہارمیں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملہ ابھی پھنسا ہوا ہے۔ کانگریس 10 سیٹیں مانگ رہی ہیں جبکہ جے ڈی یو اپنی 16 سیٹنگ سیٹ نہیں چھوڑ رہی ہے۔

بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کے بارے میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ یہ نظریہ سے متعلق یاترا ہے۔ نیائے یاترا سماجی، اقتصادی اور سیاسی انصاف کے لیے ہے۔ اس میں ذات پات کی مردم شماری جیسے کئی مسائل ہیں۔

آندھرا پردیش کے موجودہ وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی کی بہن وائی ایس شرمیلا کو کانگریس نے ریاستی صدر بنایا ہے۔ وہ رودر راجو کی جگہ لیں گی، جنہوں نے ایک دن پہلے ہی اس عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

کانگریس کی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' 15 ریاستوں کے 100 لوک سبھا حلقوں سے گزرے گی۔ اس مدت کے دوران، کل 6,713 کلومیٹر کا فاصلہ بس اور پیدل طے کیا جائے گا اور یہ یاترا 20 یا 21 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔

ای ڈی نے جالندھر میں 64 سالہ سیاست دان کو منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے دفعات کے تحت گرفتار کیا ہے۔ ای ڈی نے گزشتہ سال نومبر میں دھرم سوت، ریاست کے ایک اور وزیر جنگلات سنگت سنگھ گلجین، محکمہ جنگلات کے کچھ افسران اور دیگر کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔

-ہریانہ میں بھی عام آدمی پارٹی نے 2 سے 3 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا مطالبہ کیا ہے، لیکن یہاں بھی کانگریس عام آدمی پارٹی کو 1 سے زیادہ سیٹ دینے کو تیار نہیں ہے۔

مہیلا کانگریس ضلع ایودھیا کی صدر رینو رائے نے کہا کہ ہمارے لوگ یہاں رام للا کے درشن کرنے آئے تھے۔ کچھ شر پسندوں نے ہماری پارٹی کا جھنڈا چھین لیا اور گالیاں دینا شروع کر دیں۔

پوری دنیا میں منفرد شاعری اورلب ولہجہ کی وجہ سے مقام حاصل کرنے والے منوررانا کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے 71 سال کی عمر میں لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں 14 جنوری کو آخری سانس لی۔

کانگریس لیڈر اور ترجمان سپریہ شرینے بھی ایودھیا کے دورے پر پہنچ گئیں۔ یہاں انہوں نے بی جے پی لیڈروں پر زبانی حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم رام للا کو دیکھنے آئے ہیں

لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق مایاوتی نے یوم پیدائش پربڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انڈیا اور این ڈی اے الائنس میں جانے پر اہم فیصلہ کرلیا ہے۔