Bharat Express

Congress

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی پر حملہ بولا۔ انہوں نے آسام کے موجودہ وزیر اعلیٰ کو ملک کا سب سے بد عنوان وزیر اعلیٰ قرار دیا۔

کانگریس نے ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والی رام مندر کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت کو مسترد کر دیا ہے۔ اس پر کانگریس جنرل سکریٹری کے بیان اور بی جے پی کا ردعمل آیا ہے۔

اشوک تنور نے ایک ایسے وقت میں استعفیٰ دیا ہے جب لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ ہریانہ اسمبلی کے انتخابات بھی سال 2024 کے آخر میں ہونے والے ہیں۔ اس وجہ سے اسے عام آدمی پارٹی کے لیے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

مایاوتی نے کہا تھا کہ انڈیا الائنس میں الیکشن لڑنے سے بی ایس پی کو نقصان ہوتا ہے۔ ملک کی بیشتر پارٹیاں بی ایس پی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی۔

سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان یوپی میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ کانگریس ان سیٹوں پر مضبوطی سے دعویٰ کر رہی ہے، جو اس نے سال 2009 کے عام انتخابات میں جیتی تھیں۔

چنڈی گڑھ میں میئر، سینئرڈپٹی میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لئے آج الیکشن ہونا تھا، لیکن ابھی فی الحال وہ ملتوی ہوگیا ہے۔ پروسیڈنگ افسر کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

موجودہ آئین کے مطابق چنڈی گڑھ میونسپل کارپوریشن کے ارکان کی تعداد 35 ہے۔ جس میں بی جے پی کے پاس سب سے زیادہ 14 کونسلر ہیں، دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے پاس 13 کونسلر ہیں۔ وہیں کانگریس کے پاس 7 کونسلر اور اکالی دل کا ایک کونسلر ہے۔

اگرچہ اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد 'انڈیا' میں شامل کئی پارٹیاں ابھی تک سیٹوں کی تقسیم نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کر رہی ہیں، لیکن آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو اس کی وضاحت کرنے میں جلدی کر رہے ہیں۔

سشیل کمار شندے کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں۔ منموہن سنگھ کی حکومت میں وہ وزارت سنبھال چکے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ بی جے پی نے مجھے اور میری بیٹی پرنیتی شندے کو آفر دیا ہے۔

رام مندر کے افتتاح اور پران پرتشٹھا کا عمل جاری ہے۔ اس معاملے میں اپوزیشن نے کئی الزامات عائد کئے ہیں، جن کا اب ٹرسٹ کے رکن نے جواب دیا ہے۔