Bharat Express

Lalu Prasad Yadav on Seat Sharing: عظیم اتحاد میں سیٹ شیئرنگ پر ہنگامہ آرائی کے دوران لالو پرساد یادو کا بڑا بیان، کہی یہ بڑی بات

بہارمیں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملہ ابھی پھنسا ہوا ہے۔ کانگریس 10 سیٹیں مانگ رہی ہیں جبکہ جے ڈی یو اپنی 16 سیٹنگ سیٹ نہیں چھوڑ رہی ہے۔

آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو۔ (فائل فوٹو)

لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق بہارکی عظیم اتحاد حکومت میں شامل پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہونی ہے۔ حالانکہ ابھی تک یہی نہیں ہوسکا ہے۔ مسلسل کہا جا رہا ہے کہ عظیم اتحاد میں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق تعطل برقرار ہے۔ وجہ ہے کہ عظیم اتحاد میں شامل الگ الگ پارٹیاں اپنے اپنے مطابق سیٹیں مانگ رہی ہیں۔ اس درمیان آرجے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔ بدھ (17 جنوری) کی  صبح لالو پرساد یادو نے صحافیوں کو سیٹ شیئرنگ سے متعلق جواب دیا۔

سیٹ شیئرنگ میں ہو رہی تاخیرپر لالو پرساد یادو نے کہا کہ اتنا جلدی ہوجاتا ہے؟ اندرمیں سب ہو رہا ہے۔ اس سوال پرکہا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار ناراض چل رہے ہیں، آپ نے مکرسکرانتی پراس بار ان کو ٹیکا نہیں لگایا، اس پرلالو پرساد یادو نے کہا کہ یہ سب الگ بات ہے۔

سیٹ شیئرنگ پر کہاں پھنسا ہے معاملہ؟

دراصل، عظیم اتحاد میں آرجے ڈی اورجے ڈی یو کے ساتھ دیگرپارٹیاں بھی ہیں۔ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں جے ڈی یو نے 17 سیٹوں پرالیکشن لڑا تھا اور پارٹی کو 16 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ اب نتیش کمار کی پارٹی جب عظیم اتحاد میں ہے تو ان 16 سیٹوں کو واضح کردیا ہے کہ کسی حالت میں وہ اسے نہیں چھوڑنے والی ہے۔ جے ڈی یو کا کہنا ہے کہ اب جو 23 سیٹیں بچ رہی ہیں، اس میں آرجے ڈی دیگرپارٹیوں کے ساتھ حساب کرلے۔

یہ بھی پڑھیں:  Lok Sabha Election 2024: بی جے پی مسلم ووٹوں کے لئے تیار کر رہی ہے بڑا پلان، یوپی کے 4100 گاؤں میں ’قومی چوپال‘ کی تیاری

کانگریس اور لیفٹ پارٹیاں بھی کر رہی ہیں مطالبہ

دوسری جانب، کانگریس اوربائیں بازو یعنی لیفٹ پارٹیوں کے لیڈران نے بھی سیٹوں پر دعویٰ ٹھوک دیا ہے۔ کانگریس 9 میں سے 10 سیٹوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ لیفٹ پارٹیوں میں سی پی آئی نے تین اورسی پی آئی (ایم ایل) نے 5 سیٹوں کا دعویٰ کیا ہے۔ ایسے میں اس طرح کے دعوؤں سے صاف نظرآرہا ہے کہ گرینڈ الائنس یعنی عظیم اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان سیٹوں کے حوالے سے رسہ کشی کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس مہینے سب کچھ طے ہوجائے گا۔