Bharat Express

India Alliance meeting

ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ چکروات متاثرہ علاقے میں راحتی کاموں اور لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے سبب وہ اس میٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔

لوک سبھا الیکشن کے ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کے بعد یکم جون کو انڈیا الائنس کی دہلی میں اہم میٹنگ ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ انڈیا الائنس کے لیڈرالیکشن کے نتائج سے متعلق جائزہ لیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ آپسی اتحاد بنائے رکھنے کی کوشش پر زور دیں گے۔

ووٹنگ کے آخری مرحلے کے دن دہلی میں اپوزیشن I.N.D.I.A اتحاد کے سرکردہ رہنما انتخابات کا جائزہ لیں گے اور مزید حکمت عملی بنائیں گے۔ ذرائع کے مطابق I.N.D.I.A اتحاد کو 300 سیٹیں جیتنے کا یقین ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی بھی جمعے کو دادر کے چھترپتی شیواجی مہاراج پارک میں خطاب کرنے والے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل پی ایم مودی نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ اگر کانگریس اقتدار میں آتی ہے تو وہ ملک کی دولت مسلمانوں میں بانٹ دے گی۔

بہارمیں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملہ ابھی پھنسا ہوا ہے۔ کانگریس 10 سیٹیں مانگ رہی ہیں جبکہ جے ڈی یو اپنی 16 سیٹنگ سیٹ نہیں چھوڑ رہی ہے۔

سیٹ شیئرنگ، الائنس کنوینر بنانے سمیت مختلف امور پر بات چیت کے لیے ہفتہ کو انڈیا اتحاد کا اجلاس بلایا گیا۔ اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے بھی ان امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران نتیش نے کنوینر بننے سے انکار کر دیا۔

 اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا کی اہم میٹنگ کل ہوگی۔ یہ میٹنگ کنوینراور سیٹ شیئرنگ سے متعلق کافی اہم مانی جا رہی ہے۔

مہاراشٹر میں لوک سبھا کی 48 سیٹیں ہیں۔ انڈیا الائنس نے ان سیٹوں کو کانگریس، این سی پی، شیو سینا (یوبی ٹی) اور ونچت بہوجن اگھاڑی کے درمیان تقسیم کیا ہے۔

یوپی میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔ مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی دہلی کی کرسی جیتنا چاہتا ہے تو یوپی جیتنا بہت ضروری ہے۔ اس لیے ہر سیاسی پارٹی کی نظریں صرف یوپی پر جمی ہوئی ہیں۔ اس لئے تمام اپوزیشن پارٹیاں 2024 میں مودی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے انڈیا الائنس کے تحت متحد ہو گئی ہیں، لیکن مایاوتی نے اکیلے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔