Bharat Express

Bilkis Bano Case Verdict: انتخابی فائدے کے لئے’انصاف کا خون‘ جمہوری نظام کے لئے خطرناک، بلقیس بانو معاملے پر سپریم کورٹ کے اہم فیصلے پر راہل گاندھی کا ردعمل

راہل گاندھی نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک بارپھر ملک کو بتا دیا کہ ‘مجرموں کا سرپرست’ کون ہے۔ بلقیس بانو کی بے پناہ جدوجہد مغروربی جے پی حکومت کے خلاف انصاف کی جیت کی علامت ہے۔

بلقیس بانو معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلے پر راہل گاندھی نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بلقیس بانو معاملے میں سپریم کورٹ نے پیرکے روزسبھی قصورواروں کی معافی کی سزا کے گجرات حکومت کے فیصلے کو منسوخ کردیا ہے۔ عدالت نے سبھی قصورواروں کو دو ہفتے میں سرینڈرکرنے کے لئے کہا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پرکانگریس کے سابق صدراوررکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا، انتخابی فوائد کے لئے’انصاف کا خون‘ رجحان جمہوری نظام کے لئے خطرناک ہے۔

راہل گاندھی نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک بارپھر ملک کو بتا دیا کہ ‘مجرموں کا سرپرست’ کون ہے۔ بلقیس بانو کی بے پناہ جدوجہد مغروربی جے پی حکومت کے خلاف انصاف کی جیت کی علامت ہے۔ اس سے پہلے پرینکا گاندھی نے بھی سخت تبصرہ کرتے ہوئے اسے انصاف کی جیت قراردیا ہے۔

بہادری کے ساتھ لڑائی لڑنے کے لئے بلقیس بانو کو مبارکباد: پرینکا گاندھی

کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ آخرانصاف کی جیت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے گجرات فسادات کے دوران اجتماعی آبروریزی کی شکاربلقیس بانو کے ملزمین کی رہائی منسوخ کردی ہے۔ اس حکم سے بی جے پی کی خواتین مخالف پالیسیوں پرپڑا ہوا پردہ ہٹ گیا ہے۔ اس حکم کے بعد عوام کا انصاف کے سسٹم پراعتماد مزید مضبوط ہوگا۔ بہادری کے ساتھ اپنی لڑائی کو جاری رکھنے کے لئے بلقیس بانو کو مبارکباد۔ کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بلقیس بانو معاملے میں قصورواروں کو سزا ملیں ملی چھوٹ کو منسوخ کردیا ہے۔ کانگریس اس کا خیرمقدم کرتی ہے۔ ایک پارٹی نے ملزمین کا پھولوں سے استقبال کیا تھا۔ وہ بے حد مایوس کرنے والا لمحہ تھا۔ سپریم کورٹ کا بہت بہتر شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں:  Bilkis Bano Case Verdict: بلقیس بانو فیصلے پر اسدالدین اویسی نے کہا- معافی مانگے حکومت، کانگریس نے بھی کیا استقبال

بلقیس بانو معاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی: عمران پرتاپ گڑھی

کانگریس لیڈراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے کہا کہ بلقیس بانومعاملے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخی ہے، گجرات کی بی جے پی حکومت کے ذریعہ آبروریزی کرنے والوں کو رہا کرنے کے فیصلے کو پلٹنے کے فیصلے کا استقبال کیا ہے۔ ملک کی بیٹیوں کوانصاف کی امید عدالت سے ہی بچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عصمت ریزی کرنے والے (ریپسٹ) پھر جیل جائیں گے، یہ فیصلہ حکومت کے لئے شرمناک ہے۔

-بھارت ایکسپریس