Bharat Express DD Free Dish

Akhilesh Yadav

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی ”لال ٹوپی اور لال سلنڈر“ سے ڈرتی ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ آج ایل پی جی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے اور لوگ اسے ”لاپتہ گیس“ کہنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پہلے چوری چھپے بوجھ ڈالا، پھر 14 کلو کے سلنڈر کو 10 کلو تک محدود کر دیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام سے کہا جائے کہ اپنی روٹی کا سائز بھی چھوٹا کر دیں۔

لکھنؤ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ گیس تو جیسے غائب ہی ہو گئی ہے۔ ہر شہر—نوئیڈا، غازی آباد، ہاپوڑ، لکھنؤ، گورکھپور اور وارانسی—میں سلنڈروں کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ شاید ہی کوئی ایسا ضلع بچا ہو جہاں لوگ لمبی لائنوں میں کھڑے نہ ہوں۔

پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز پیر 9 مارچ کو شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان ہوا جب اپوزیشن جماعتوں نے مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ اور جنگی صورتحال کو لے کر حکومت کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ اجلاس کے پہلے ہی دن حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث دونوں ایوانوں کی کارروائی متاثر ہوئی۔

پریاگ راج میں درج ایف آئی آر کے بعد اب شاہجہاں پور کے رماشَنکر دکشت نے دعویٰ کیا ہے کہ ان سے جھوٹے الزامات لگانے کے لیے پیسوں کا لالچ دیا گیا تھا۔ شنکراچاریہ نے اس معاملے کو ایک سازش قرار دیا ہے۔

ایس پی صدر اکھلیش یادونے بی جے پی پر انتخاب سے پہلے ریاست کا ماحول خراب کرنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پہلے مندر میں گوشت پھینکنے جیسے واقعات کی تحقیقات میں بی جے پی کارکنوں کے ملوث ہونے کی بات سامنے آئی تھی اور انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔

سماجوادی پارٹی کے چیف اکھلیش یادو نے الزام لگایا ہے کہ فارم 7 کے ذریعے منصوبہ بندی کے ساتھ ووٹ کٹوائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر سازش کا الزام عائد کیا ہے۔

نسیم الدین صدیقی کا شمار اتر پردیش کی سیاست کے ممتاز مسلم لیڈروں میں ہوتا ہے، جن کے سیاسی سفر میں کئی اتار چڑھاؤ دیکھے گئے ہیں۔ 4 جون 1959 کو پیدا ہونے والے صدیقی کا خاندانی سیاسی پس منظر نہیں تھا۔

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جب ایس آئی آر کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور پوری ووٹر لسٹ کی ریویژن ہو گئی ہے تو پھر فارم 7 لینے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر ووٹر لسٹ پہلے ہی درست کی جا چکی ہے تو ووٹ کاٹنے کے لیے الگ سے فارم 7 کیوں استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان قیاس آرائیوں کے درمیان ششی تھرور نے خود اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے اپنی وضاحت پیش کی۔ ششی تھرور نے اپنے پیغام میں لکھا، ’’جس دیے کو طوفان میں جلنا ہو، اسے سنبھل سنبھل کر چلنا ہوگا۔ میں بالکل ٹھیک ہوں۔‘‘

کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے آج پیش ہونے والے بجٹ سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے مجھے کوئی امید نہیں ہے۔ بجٹ پیش ہونے سے پہلے پرینکا گاندھی کے علاوہ دیگراپوزیشن لیڈران کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔