Bharat Express

Aam Aadmi Party

انڈیا الائنس کی ان دونوں پارٹیوں کے درمیان تکرار بڑھتی جارہی ہے۔ عام آدمی پارٹی انڈیا الائنس سے کانگریس کو باہر کرنے پر دوسری پارٹیوں سے بات چیت کرے گی۔ عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ کانگریس بی جے پی کے ساتھ مل کرکام کررہی ہے۔

دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے دہلی کانگریس نے عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ کانگریس نے دونوں پارٹی کے خلاف وہائٹ پیپرجاری کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی دہلی الیکشن جیت رہی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے الزام لگایا کہ مرکزی ایجنسیاں وزیر اعلیٰ آتشی کوگرفتارکرنے کی تیاری کررہی ہے۔

مرکزی وزیرراجیو رنجن  (للن سنگھ) نے کہا ہے کہ این ڈی اے کے ساتھ الائنس میں جے ڈی یو دہلی اسمبلی الیکشن لڑے گی۔ کیجریوال کا پروانچل اور بہارکے لوگوں کے تئیں جو محبت نظرآرہی ہے، اسے ویڈیو اورآڈیوایکسپوز کرے گی۔ 

دہلی اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ کچھ سالوں میں پوری دہلی میں 24 گھنٹے صاف پانی کی سپلائی کی جائے گی۔

مٹیا محل اسمبلی سیٹ سے شعیب اقبال کی جگہ ان کے بیٹے آل محمد اقبال عام آدمی پارٹی کے امیدوارکے طورپرالیکشن لڑیں گے۔ ہفتہ کے روزاروند کیجریوال کی رہائش گاہ پرمیٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

اروند کیجریوال نے کہا کہ بابا صاحب امبیڈکرنے اپنی زندگی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جتنی جدوجہد کی، اس کا ہم تصوربھی نہیں کر سکتے۔ ان کے زمانے میں بہت چھوا چھوت تھی۔ انہیں کلاس سے باہرٹاٹ-پٹی میں بٹھایا جاتا تھا۔

عام آدمی پارٹی کے وفد نے الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اپنا اعتراض ظاہر کیا کہ ووٹر لسٹ سے  ووٹروں کے نام بڑے پیمانے پر ہٹائے جا رہے ہیں اور یہ بی جے پی کے اکسانے پر ہو رہا ہے۔

نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے سیاسی پارٹیوں نے تیاری شروع کردی ہے۔ کانگریس بھی مقابلے میں کوئی کسرنہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔ کانگریس نے 21 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے آج جمعرات کو ’مہیلا سمّان یوجنا‘ کا اعلان کردیا ہے۔ آج صبح دہلی کابینہ کی میٹنگ میں اس اسکیم کو منظوری ملی تھی۔