Bharat Express DD Free Dish

Aam Aadmi Party

نوجوت کورسدھو نے کانگریس پر الزام لگایا ہے کہ انہیں اور ان کے شوہر نوجوت  سنگھ سدھو کو روپے کے عوض وزیر اعلی بنانے کے وعدے کیے گئے تھے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے بعد نوجوت سنگھ سدھو بھی کانگریس میں شامل نہیں ہیں۔

راگھو چڈھا نے الزام لگایا کہ اب ان کی اپنی پارٹی ہی انہیں ان مدعے کو اٹھانے سے روک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ عام آدمی کے نام پر سیاست کرنے والی پارٹی کیوں عوام کی آواز دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کلدیپ کمارنے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں ان کی گاڑی پرحملہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کا لا اینڈ آرڈراب پوری طرح ’بھگوان بھروسے‘ چل رہا ہے۔ 

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے اقتدار میں آنے سے قبل پنجاب کے عوام سے بڑے بڑے وعدے کیے تھے۔ ان وعدوں میں 25 لاکھ نوکریاں فراہم کرنا، ریاست کو منشیات سے پاک بنانا اور تمام فصلوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت یعنی ایم ایس پی فراہم کرنا شامل تھا، مگر ان وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

رکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہفتے کے روز پنجاب کے دورے پر جائیں گے جہاں وہ ضلع موگا میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کریں گے۔ پنجاب میں اس ریلی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ پارٹی لیڈران کا کہنا ہے کہ یہ ریلی پنجاب میں ترقی، بہتر حکمرانی اور نئی سیاسی سمت کے وژن کو پیش کرنے کا اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی اور اسے کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

دہلی کی مبینہ ایکسائز (شراب) پالیسی گھوٹالہ کیس میں بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آیا ہے، جس میں دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کو بڑی راحت مل گئی ہے۔ کورٹ نے دونوں لیڈروں کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مقدمے میں کسی مجرمانہ سازش کے ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے جا سکے۔

ہریانہ میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کو لے کر عام آدمی پارٹی (عآپ) نے اپنی حکمتِ عملی واضح کر دی ہے۔ پارٹی نے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد سے صاف انکار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام انتخابات اکیلے اپنے دم پر لڑے گی۔

چنڈی گڑھ میئر کے آئندہ انتخابات سے قبل سیاسی منظرنامے میں اچانک بڑی ہلچل دیکھنے کو ملی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کونسلر رام چندر یادو نے ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے آزاد امیدوار کے طور پر نامزدگی داخل کر دی ہے، جسے کانگریس کی کھلی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔

چنڈی گڑھ میئر کے الیکشن سے پہلے کانگریس اورعام آدمی پارٹی کا اتحاد ٹوٹ گیا ہے۔ اس کی بڑی وجہ پنجاب اسمبلی الیکشن ہے۔ اتحاد کے لئے زبانی رضا مندی دینے کے باوجود باضابطہ اعلان کرنے سے پہلے ہی دونوں پارٹیاں الگ ہو چکی ہیں۔

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری دشینت گوتم کی جانب سے دائر کی گئی ہتکِ عزت کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے انہیں عبوری راحت فراہم کی ہے۔ عدالت نے واضح ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر دشینت گوتم کے خلاف اپ لوڈ کی گئی تمام پوسٹ اور ویڈیوز کو فوری طور پر ہٹایا جائے۔