Bharat Express

Aam Aadmi Party

سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمان کا عام آدمی پارٹی نے ٹکٹ کاٹ دیا تھا اور ان کی جگہ پر کانگریس کے سینئر لیڈر رہے چودھری متین احمد کے بیٹے چودھری زبیر احمد کو امیدوار بنانے کا اعلان کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی کی طرف سے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے 24 گھنٹے بعد ہی سیلم پورکے رکن اسمبلی عبدالرحمان نے پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے پارٹی پرمسلمانوں کے حقوق کونظراندازکرنے کا الزام لگایا ہے۔

دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور کے یہاں کھانا کھایا۔ ان کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔

عام آدمی پارٹی نے دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے لئے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے۔ دوسری فہرست میں 20 لیڈران کوموقع دیا گیا ہے۔ جبکہ پہلی فہرست میں 11 امیدواروں کے نام تھے۔

عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے مرکز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ، "امت شاہ نے پوری دہلی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو مکمل طور پر برباد کر دیا ہے۔

دہلی میں الیکشن سے پہلے اسپیکر رام نواس گوئل نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے اروند کیجریوال کو بھی خط لکھا ہے۔

معاملے کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے کہا کہ نریش بالیان تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ پہلے عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا اسے عدالتی تحویل میں بھیجنا ہے یا ا نہیں ضمانت دینا ہے۔

دہلی میں اسمبلی الیکشن سے پہلے عام آدمی پارٹی کے کنوینراروند کیجریوال نے بی جے پی پرتنقید کی ہے۔ انہوں نے لوگوں کے ووٹ کاٹنے کا الزام لگایا ہے۔

یوپی ایس سی ٹیچراور موٹیویشنل اسپیکراودھ اوجھا آج عام آدمی پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔ پارٹی دفترمیں آج انہیں پارٹی کی رکنیت دلائی گئی۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ پارٹی جوذمہ داری دے گی، میں اس کا نبھاؤں گا۔

دہلی میں فروری میں انتخابات ہوں گے، جس کے لیے اروند کیجریوال تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ادھر عام آدمی پارٹی لوگوں کو پارٹی میں شامل کرکے اپنی سیاسی گرفت و مستحکم کرنے کی کوششوں میں ہیں۔