Bharat Express DD Free Dish

Aam Aadmi Party

چنڈی گڑھ میئرالیکشن کے معاملوں میں سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑکی قیادت والی تین رکنی بینچ معاملے کی سماعت کر رہی ہے۔ 

چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑنے انل مسیح کو پھٹکار لگائی۔ اس کے ساتھ ہی چیف جسٹس نے کہا کہ اس معاملے کی کل پھرسماعت ہوگی۔

چنڈی گڑھ میئر الیکشن سے متعلق بڑا کھیل ہوگیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کے تین کونسلروں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تینوں کے بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کونسلروں کی تعداد بڑھ کر 17 ہوگئی ہے۔

کیجریوال اور ملکارجن کھڑگے نے دہلی میں ملاقات کی۔ کھرگے نے جھارکھنڈ کے سی ایم چمپائی سے بھی ملاقات کی۔ جہاں کانگریس صدر کی رہائش گاہ پر لیڈروں کے درمیان آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سیٹوں کی تقسیم اور ناراض کانگریس ایم ایل اے کے درمیان بات چیت ہوئی۔

وزیر اعلی کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ عام آدمی پارٹی  کے ایم ایل ایز کو پکڑنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایکسائز پالیسی کے معاملے میں کوئی گھپلہ نہیں ہوا ہے۔

عام آدمی پارٹی کی ترجمان پرینکا ککڑ نے کہا، "ہم ماضی کے ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے دہلی میں چھ سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اور ہم نے پورے احترام کے ساتھ کانگریس کو ایک سیٹ کی پیشکش کی ہے۔"

انڈیا الائنس کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے کافی حدتک کانگریس سے راہیں الگ کرلی ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے پنجاب میں اکیلے لڑنے کے اعلان کے بعد دہلی میں کانگریس کو ایک سیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

رام للا کے درشن کے بعد سی ایم کیجریوال نے کہا کہ آج میں اپنے خاندان کے ساتھ، سی ایم بھگونت مان اپنے خاندان کے ساتھ رام للا  کے درشن کرنے ایودھیا آیا۔

عام اآدمی پارٹی پنجاب کے سبھی سیٹوں پراپنے امیدوار اتارنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کا اعلان دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے کردیا ہے۔

وزیراعلی کیجریوال نے کہا، "حال ہی میں انہوں نے (بی جے پی) نے ہمیں روکنے کے لئے اتنے سارے کیس دائر کیے ہیں جیسے میں پورے ملک کا سب سے بڑا دہشت گرد ہوں۔