سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمان نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
سیلم پورسے رکن اسمبلی عبدالرحمان نے عام آدمی پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ قدم سیلم پورسے دوبارہ ٹکٹ نہ ملنے کے بعد اٹھایا ہے۔ حالانکہ استعفیٰ میں عبدالرحمان نے الزام لگایا ہے کہ پارٹی نے اقتدارکی سیاست میں الجھ کرمسلسل مسلمانوں کے حقوق کونظر اندازکیا ہے۔ اس سے پہلے سیلم پورسے سابق رکن حاجی اشراق خان بھی پارٹی سے استعفیٰ دے کرکانگریس میں شامل ہوچکے ہیں۔ حاجی اشراق خان کا ٹکٹ کاٹ کرہی عام آدمی پارٹی نے عبدالرحمان کوٹکٹ دیا تھا، لیکن چودھری زبیراحمد کے پارٹی میں شامل ہونے کے بعد عبدالرحمان کا بھی ٹکٹ کاٹ دیا گیا۔
عام آدمی پارٹی نے جب پہلی فہرست جاری کی تھی، تو اس میں سیلم پورسے رکن اسمبلی عبدالرحمان کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا تھا۔ ان کی جگہ کانگریس کے سینئرلیڈررہے چودھری متین احمد کے بیٹے چودھری زبیراحمد کوامیدواربنایا تھا۔ اس کے 24 گھنٹے بعد ہی عبدالرحمان نے پارٹی پرالزام لگاتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے اقلیتی شعبہ کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ طویل خاموشی کے بعد اب انہوں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس کا آج باضابطہ اعلان بھی کردیا ہے۔
आज मैं आम आदमी पार्टी की प्राथमिक सदस्यता से इस्तीफा दे रहा हूं। पार्टी ने सत्ता की राजनीति में उलझकर मुसलमानों के अधिकारों को नजरअंदाज किया, अरविंद केजरीवाल ने हमेशा जनता के मुद्दों से भागकर अपनी राजनीति की। इंसाफ़ और हक़ की लड़ाई लड़ता रहूँगा । @ArvindKejriwal @AAPDelhi pic.twitter.com/T6FTmdgReO
— Abdul Rehman MLA (@AbdulrehmanMLA) December 10, 2024
پارٹی پرمسلمانوں کے حقوق کونظراندازکرنے کا الزام
سیلم پور کے رکن اسمبلی عبدالرحمان نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ پارٹی اقتدارکی سیاست میں الجھی ہوئی ہے۔ اس وجہ سے پارٹی نے مسلمانوں کے حقوق کو نظراندازکیا۔ انہوں نے پارٹی کنوینراروند کیجریوال پربھی حملہ بولا۔ عبدالرحمان نے لکھا کہ اروند کیجریوال نے ہمیشہ عوام کے موضوعات سے بھاگ کراپنی سیاست کی۔ اس لئے پارٹی چھوڑ رہا ہوں، لیکن انصاف اورحق کی لڑائی لڑتا رہوں گا۔
ایک ماہ سے ناراض چل رہے تھے عبدالرحمان
سیلم پورسے رکن اسمبلی گزشتہ ایک ماہ سے پارٹی سے ناراض چل رہے تھے۔ اس کی شروعات اس دن سے ہوئی تھی، جس دن چودھری زبیراحمد نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت حاصل کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ عبدالرحمان عام آدمی پارٹی کو چھوڑکرکانگریس میں جاسکتے ہیں۔ دراصل، 29 اکتوبرکوعبدالرحمان نے عام آدمی پارٹی کے مائنارٹی سیل کے صدرعہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کا کنکشن چودھری زبیراحمد کے پارٹی میں شامل ہونے سے ہی تھا۔ اس کے بعد عبدالرحمان نے سوشل میڈیا پرپوسٹ بھی لکھا تھا کہ نظریات میں بڑھتے فاصلوں کودیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔