اودھ اوجھا ہوں گے عام آدمی پارٹی میں ہوں گے شامل
نئی دہلی : مشہورموٹیویشنل اسپیکر اورمتعدد مسابقہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانے والے استاد اودھ اوجھا آج دہلی میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ عام آدمی پارٹی آئندہ انتخابات میں اودھ اوجھا کو دہلی کی کسی بھی اسمبلی سیٹ سے ٹکٹ دے سکتی ہے۔
اوجھا لڑ سکتے ہیں اسمبلی الیکشن
واضح رہے کہ اس سے قبل اودھ اوجھا بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا الیکشن لڑنا چاہتے تھے، لیکن انہیں پارٹی سے ٹکٹ نہیں ملا تھا۔ اب اودھ اوجھا عام آدمی پارٹی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ دہلی میں فروری میں انتخابات ہوں گے، جس کے لیے اروند کیجریوال تیاریوں میں مصروف ہیں۔ عام آدمی پارٹی لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل کرکے اپنی تیاریوں کو مزید مستحکم کر رہی ہے ۔
گونڈا ضلع سے ہے تعلق
اوجھا اتر پردیش کے گونڈا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ وہ دہلی میں اوجھا کلاسز کے نام سے ایک کوچنگ انسٹی ٹیوٹ چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اوجھا آن لائن کلاسز بھی چلاتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک موٹیویشنل اسپیکر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔