دہلی اسمبلی کے اسپیکر رام نواس گوئل نے اروند کیجریوال کو خط لکھ کر انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔
دہلی اسمبلی کے اسپیکراورعام آدمی پارٹی کے سینئررکن اسمبلی رام نواس گوئل نے انتخابی سیاست سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔ رام نواس گوئل نے اس سے متعلق عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینراروند کیجریوال کو خط لکھ کر کہا کہ وہ اب اپنی عمر کے سبب انتخابی سیاست سے دور رہنا چاہیں گے، لیکن پارٹی کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے۔
کیجریوال کو خط لکھ کہی یہ بڑی بات
پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کو لکھے گئے خط میں رام نواس گوئل نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے شاہدرہ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی اوراسمبلی اسپیکرکے طور پر میں نے اپنی ذمہ داری کوبہترطریقے سے نبھایا ہے۔ آپ نے مجھے ہمیشہ بہت عزت دی ہے، جس کے لئے ہمیشہ آپ سبھی کا شکرگزار رہوں گا۔ پارٹی اورسبھی اراکین اسمبلی نے بھی مجھے بہت عزت دی ہے، اس کے لئے میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اپنی آمدنی کی وجہ سے خود انتخابی سیاست سے الگ کرنا چاہتا ہوں۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں عام آدمی پارٹی میں رہ کرتن من دھن سے خدمت کرتا رہوں گا۔ آپ کے ذریعہ جو بھی ذمہ داری مجھے سونپی جائے گی، اس کو نبھانے کی کوشش کروں گا۔
Delhi Assembly Speaker and AAP MLA Ram Niwas Goel writes to party’s national convener Arvind Kejriwal, stating that he would now like to stay away from electoral politics owing to his age but would continue to serve the party. pic.twitter.com/7SAGg6bjU1
— ANI (@ANI) December 5, 2024
فروری 2015 سے اسپیکرہیں رام نواس گوئل
عام آدمی پارٹی کے نیشنل کنوینراروند کیجریوال کولکھے گئے خط میں 76 سالہ رام نواس گوئل نے پارٹی کے تئیں اپنے عزم کودہرایا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اپنی اگلی ذمہ داری کے لئے تیارہیں۔ واضح رہے کہ رام نواس گوئل شاہدرہ سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ فروری 2015 سے مسلسل دہلی کے اسپیکرہیں۔
کیجریوال نے کی اسپیکرکی تعریف
اسپیکرکے خط پرردعمل کا اظہارکرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ رام نواس گوئل جی کا انتخابی سیاست سے الگ ہونے کا فیصلہ ہم سبھی کے لئے ایک جذباتی لمحہ ہے۔ ان کی رہنمائی نے سالوں تک ہمیں ایوان کے اندراورباہرصحیح سمت دکھائی ہے۔ اپنی بڑھتی ہوئی عمر اورصحت کے سبب انہوں نے حال ہی میں ابھی کچھ دن پہلے ہی انتخابی سیاست سے الگ ہونے کی اپنی خواہش ظاہرکی تھی۔ ان کے فیصلے کا ہم احترام کرتے ہیں۔ گوئل صاحب ہماری فیملی کے سرپرست تھے، ہیں اورہمیشہ رہیں گے۔ پارٹی کوان کے تجربے اورخدمات کی مستقبل میں بھی ہمیشہ ضرورت رہے گی۔
بھارت ایکسپریس۔